ETV Bharat / bharat

Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کے اٹھارہ ہزار سے زائد نئے کیسز

author img

By

Published : Jul 8, 2022, 2:13 PM IST

بھارت میں کورونا کے اٹھارہ ہزار سے زائد نئے کیسز
بھارت میں کورونا کے اٹھارہ ہزار سے زائد نئے کیسز

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,79,470 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس سے ٹیسٹوں کی کل تعداد 86.57 کروڑ ہو گئی۔ Total Covid Test in India

نئی دہلی: کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18,815 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی معاملوں کی کل تعداد چار کروڑ 35 لاکھ 85 ہزار 554 تک پہنچ گئی ہے۔ دریں اثنا، ایکٹو معاملوں کی تعداد میں 2878 کا اضافہ ہوا، جس سے کل تعداد 1,22,335 ہوگئی۔ New Covid Cases in India

اس وبا کی وجہ سے مزید 38 مریضوں نے اپنی جان گنوائی جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 343 ہو گئی ہے۔ اس دوران مجموعی طور پر 15 ہزار 899 مریض کورونا کو شکست دے کر مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے ساتھ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد چار کروڑ 29 لاکھ 37 ہزار 876 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو معاملوں کی شرح 0.28 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.51 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔ New Covid Death in India

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,79,470 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس سے ٹیسٹوں کی کل تعداد 86.57 کروڑ ہو گئی۔ ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 198.51 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں جن میں سے 17,62,441 ویکسین آج صبح 8 بجے تک دی جاچکی ہیں۔

کیرالہ میں کورونا وائرس کے 397 ایکٹیو معاملے کم ہو کر 29,772 ہو گئے ہیں۔ جس کے باعث وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 65,63,788 ہو گئی ہے، اس دوران ایک مریض کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 70,089 ہو گئی ہے۔ New Covid Cases in Kerala

تمل ناڈو میں 661 ایکٹو معاملوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 18,378 ہو گئی ہے اور مزید 2103 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 34,37,193 ہو گئی ہے۔ اس دوران ایک اور مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 38,028 ہو گئی۔ New Covid Cases in Tamilnadu

مہاراشٹر میں 568 ایکٹیو معاملوں کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 19,413 پر آ گئی ہے اور 3,238 مزید لوگوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 78,28,352 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مزید آٹھ مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 1,47,964 ہو گئی۔

کرناٹک میں ایکٹو معاملوں کی تعداد 27 کم ہو کر 6,454 ہو گئی ہے اور 1,080 مزید لوگوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 39,29,477 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 40,122 ہے۔

دارالحکومت دہلی میں کورونا معاملے 110 کم ہو کر 2480 پر آ گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 688 لوگوں نے اس مہلک وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سےنجات پانے والوں کی کل تعداد 19,10,470 ہوگئی۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 26,277 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں فعال معاملوں کی تعداد 176 کم ہو کر 2,225 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد میں 495 کے اضافے کے بعد کل تعداد 20,67,167 ہوگئی ہے،اس دوران مرنے والوں کی تعداد 23,545 ہوگئی ہے۔

ہریانہ میں ایکٹو کیسز 23 کم ہو کر 1,932 پر آ گئے ہیں۔ اس دوران 420 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 10,06,182 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 10,628 ہے۔

شمال مشرقی ریاست آسام میں کورونا انفیکشن کے 182 فعال کیسز سامنے آنے کے بعد فعال مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 1138 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں اب تک 7,16,823 مریض اس مہلک وائرس کے انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریاست میں ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی کل تعداد 7989 ہو گئی ہے۔

بہار میں کورونا انفیکشن کے 184 ایکٹیو کیسز سامنے آنے کے بعد فعال مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 1574 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں اب تک 8,20,706 مریض اس مہلک وائرس کے انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریاست میں ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی کل تعداد 12,262 ہو گئی ہے۔

تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 115 بڑھ کر 4,997 ہو گئے ہیں۔ کووڈ کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں 477 کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 7,95,421 ہوگئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 4,111 ہے۔

گجرات میں ایکٹو کیسز 155 بڑھ کر 3,879 ہو گئے ہیں۔ کورونا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 12,21,244 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کووڈ-19 سے اب تک 10,948 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ مغربی بنگال میں ایکٹو کیسز بڑھ کر 16,546 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں انفیکشن سے پاک لوگوں کی تعداد 611 بڑھ کر 20,05,052 ہوگئی ہے۔ اس دوران کورونا سے مرنے والوں کی تعداد دو بڑھ کر 21,233 ہوگئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.