ETV Bharat / bharat

Violation of Corona Guidelines in Meerut: ہسپتالوں میں میڈیکل اسٹاف کی طرف سے لاپرواہی

author img

By

Published : Dec 22, 2021, 1:37 PM IST

کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے ممکنہ خطرے کو دیکھتے ہوئے میرٹھ کو بھی الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے. لیکن میرٹھ کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کے ساتھ نرسنگ اسٹاف کی جانب سے کورونا گائیڈ لائن کا مذاق اڑایا جا رہا ہے.Violation of Corona Guidelines in Meerut۔ ہسپتال میں عوام ماسک اور سماجی دوری والے فارمولے سے کوسوں دور نظر آرہی ہے۔

Negligence on the part of medical staff in hospitals
ہسپتالوں میں میڈیکل اسٹاف کی طرف سے لاپرواہی

کورونا وبا کی دوسری لہر The Second Wave of Corona Epidemic میں انسانی زندگی کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا تھا اور اب ایسے میں اومیکرون کی دستک سے حکومت کے ساتھ محکمۂ صحت میں بھی بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔ اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر میرٹھ کو بھی الرٹ موڈ پر رکھے جانے کے باوجود یہاں کے ہسپتالوں میں کورونا گائیڈلائن کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔ Violation of Corona Guidelines in Meerut۔ ہسپتال میں جہاں مریض کے تیماردار ماسک کا استعمال نہیں کر رہے ہیں وہیں میڈیکل اسٹاف بھی مریضوں کے ساتھ بے رخی سے پیش آرہے ہیں۔ یہاں تک کہ ایمبولینس کا اسٹاف بھی ماسک لگانے سے گریز کر رہا ہے۔

ویڈیو

وہیں اومیکرون کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ہسپتال میں سبھی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں اور کورونا کے کسی بھی ویرینٹ سے مقابلے کے لیے ہسپتال کو الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی طرح کے انفیکشن کا سامنا کیا جا سکے۔

Negligence on the part of medical staff in hospitals
ہسپتالوں میں میڈیکل اسٹاف کی طرف سے لاپرواہی
Negligence on the part of medical staff in hospitals
ہسپتالوں میں میڈیکل اسٹاف کی طرف سے لاپرواہی

یہ بھی پڑھیں:

دہلی این سی آر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی دستک سے میرٹھ میں بھی کورونا گائیڈلائن کو پوری طرح نافذ کیا جاچکا ہے۔ ایسے میں عوام کی طرف کی جا رہی لاپرواہی سے بڑا نقصان نہ اٹھانا پڑے اس کے لیے انتظامیہ کو بھی سخت ہونے کی ضرورت ہے۔

Negligence on the part of medical staff in hospitals
ہسپتالوں میں میڈیکل اسٹاف کی طرف سے لاپرواہی
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.