ETV Bharat / bharat

اجیت ڈوبھال نے دوشانبے میں ایس سی او کے اجلاس میں شرکت کی

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 9:34 AM IST

تاجکستان کے دوشانبے میں بدھ کو سنگھائی تنظیم (SCO) کے این ایس اے میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں بین الاقوامی شدت پسندی، انتہا پسندی، علاحدگی پسندی، بنیاد پرستی، بین الاقوامی منظم جرائم کے بڑھتے ہوئے خطرے، اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اجلاس میں این ایس اے اجیت ڈوبھال نے بھی شرکت کی۔

این ایس اے اجیت ڈووال نے دوشانبے میں ایس سی او کے اجلاس میں شرکت کی
این ایس اے اجیت ڈووال نے دوشانبے میں ایس سی او کے اجلاس میں شرکت کی

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بدھ کے روز تاجکستان کے دارالحکومت دوشانبے میں (شنگھائی تعاون تنظیم SCO) کے ارکان ممالک کے اعلیٰ سکیورٹی عہدیداروں کے اجلاس میں شامل ہوئے۔

  • NSAs of Shanghai Cooperation Organisation (SCO) discussed international terrorism, extremism, separatism, radicalism, risks of increasing transnational organized crime, arms & drug trafficking, at the meeting in Dushanbe, Tajikistan, yesterday.

    NSA Ajit Doval also attended it. pic.twitter.com/wEz5evprdG

    — ANI (@ANI) June 24, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

تاجکستان کے دوشانبے میں بدھ کو (شنگھائی تعاون تنظیم SCO) کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں بین الاقوامی شدت پسندی، انتہا پسندی، علاحدگی پسندی، بنیاد پرستی، بین الاقوامی منظم جرائم کے بڑھتے ہوئے خطرے، اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں این ایس اے اجیت ڈوبھال نے بھارت کی جانب سے شرکت کی۔

  • The meeting also stressed on SCO's regional anti-terrorism structure playing an important role in ensuring regional security and strengthening ties between member states in combating threats & challenges of modern world.

    NSAs of both India and Pakistan also attended the meet.

    — ANI (@ANI) June 24, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اجلاس میں ایس سی او کے علاقائی انسداد دہشت گردی کے فریم ورک پر بھی زور دیا گیا، جو علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے اور جدید دنیا کے خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے میں ممبر ممالک کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

تاجکستان اس وقت ایس سی او کا صدر ہے۔ یہ 23 اور 24 جون کو آٹھ ممبر ممالک کے قومی سلامتی کے اعلیٰ عہدیداروں کے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور افغان این ایس اے حمد اللہ محب بھی اس اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی ہم منصب سے ملاقات نہیں ہوگی: پاکستانی این ایس اے

تاجکستان میں بھارتی سفارت خانے نے ٹویٹ کیا، این ایس اے اجیت ڈوبھال نے ایس سی او ممبر ممالک کی سلامتی کونسل کے سکریٹریوں کے 16 ویں اجلاس میں حصہ لیا۔ معلومات کے مطابق ڈوبھال اور یوسف کے مابین ملاقات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اے این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.