ETV Bharat / bharat

Supriya Shrinate Slams BJP Government: 'بی جے پی حکومت بوکھلا گئی ہے'

author img

By

Published : Jan 4, 2022, 11:06 PM IST

اتر پردیش کانگریس ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی قومی ترجمان سپریا شری نیت National Congress Spoke Person Supriya Shrinate نے کہا کہ کل بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا BJP National President JP Nanda نے لڑکی ہو لڑ سکتی ہو، جیسے انقلابی تحریک کا کھلا مذاق اڑایا، وہ پہلے بی جے پی لیڈر نہیں ہے، آخر بی جے پی ایسا کیوں کر رہی ہے؟ ان کو لڑکیوں کی خوشحالی اور ترقی سے کیا دقت ہے۔

Supriya Shrinate Slams BJP Government: 'بی جے پی حکومت بوکھلا گئی ہے '
Supriya Shrinate Slams BJP Government: 'بی جے پی حکومت بوکھلا گئی ہے '

کانگریس کی قومی ترجمان سپریا شری نیت Supriya Shrinate Slams BJP Government نے کہا کہ بی جے پی پرینکا گاندھی کی مہم پر حملہ کر رہے ہیں کیونکہ بی جے پی نہیں چاہتی ہے کہ خواتین خود مختار بنیں، طاقتور بنے، نڈا جی ہی نہیں پوری بی جے پی خواتین کی طاقت سے ڈرتی ہے، لیکن ملک کی خواتین اب اور رکنے والی نہیں ہے وہ اپنے حق کی لڑائی لڑ رہی ہیں اپنی عزت اور وقار کی اپنی تعلیم و مواقع کی لڑائی خود لڑ رہی ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نڈا جی JP Nanda اور بی جے پی کو لگتا ہے کہ خواتین صرف حمام اور ایک رسوئی گیس سلنڈر کے لائق ہیں، بار بار بیت الخلا اور گیس سلنڈر کا حوالہ دے کر آخر بی جے پی کیا ثابت کرنا چاہتی ہے، آج ملک کی خواتین کو برابر کا حق چاہیے، جو آئین سے انہیں ملا ہوا ہے۔ انہیں تعلیم کے اور روزگار کے میدان میں برابر مواقع ملنے چاہیے۔ اسی لیے پرینکا گاندھی نے عزم کیا ہے کی وہ خواتین کے تحفظ وترقی کیلئے اور ان کو سماج میں برابری کا حق دلانے کے لئے لڑیں گی، اور ان کے ارادے کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ جس سے لڑکیاں اپنے حوصلہ کی اونچی اڑان بھر سکے۔


انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے بیٹی پڑھاؤ، بیٹی بچاؤ، مہم Beti Bachao Beti Padhao کی اسّی فیصد رقم مودی جی نے اپنے اشتہار بازی میں صرف کردی۔ کانگریس پارٹی اور پرینکا گاندھی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ خواتین کی مکمل ترقی کے لئے 40 فیصد ٹکٹ اسمبلی کے الیکشن میں خواتین کو دیا جائےگا، بیس لاکھ نوکریوں میں سے آٹھ لاکھ خواتین کے لئے ہوگی، پولیس محکمہ میں 25 فیصد عہدوں پر خواتین کی بھرتی ہوگی، ہم ہر لڑکی کو ناصرف اسمارٹ فون اور اسکوٹئ دیں گے بلکہ ہر ضلع میں نسواں اسکول کھولے جائیں گے،

انہوں نے کہا کہ Supriya Shrinate Slams BJP Government بی جے پی حکومت BJP Government میں رونگٹے کھڑے کرنے والے ظلم ہوئے، لیکن افسوس اس حکومت میں مظلوم کو انصاف ملنے کے بجائے انتظامیہ ظالم کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتی نظر آئی، کانگریس پارٹی یہ عہد کرتی ہے کہ اگر جنسی زیادتی جیسے واقعات پیش آتے ہیں تو فوری جانچ نا ہونے پر سرکاری افسر کے خلاف کاروائی کا قانون بنے، اگر آپ کے اندر ہمت ہے تو آپ اسے کر دکھائیں، ہمیں معلوم ہے اسے آپ کی خواتین مخالف سوچ کرنے نہیں دیے گی، جسے ہم نے ہاتھرس سے لے کر انناؤ اور شاہ جہاں پور تک دیکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی سات سال سے مرکز میں حکومت ہے لیکن پارلیمنٹ میں خواتین کے ریزرویشن Women's Reservation پر آپ نے ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ اب اور خواتین ظلم نہیں سہیں گی، وہ اپنے حقوق کے لیے لڑیں گی اور ان کی اس لڑائی میں پرزور طریقے سے ساتھ پرینکا گاندھی جی اور کانگریس پارٹی دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.