ETV Bharat / bharat

اے ایم یو میں نیشنل کیمسٹری ہفتہ منایا گیا

author img

By

Published : Oct 28, 2021, 12:15 AM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے امریکن کیمیکل سوسائٹی، انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس چیپٹر (اے سی ایس، ائی ایس سی) کی جانب سے قومی کیمسٹری ہفتہ منایا گیا، جس میں اے ایم یو کے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس چیپٹر کو امریکن کیمیکل سوسائٹی نے سال 2020-21 کے لئے بیسٹ چیپٹر ایوارڈ میں شامل کیا ہے۔

National Chemistry Week was celebrated at AMU
اے ایم یو میں نیشنل کیمسٹری ہفتہ منایا گیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنت سنٹر اور شعبہ کیمسٹری میں امریکن کیمیکل سوسائٹی، انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس چیپٹر (اے سی ایس- آئی ایس سی) کی جانب سے قومی کیمسٹری ہفتہ منایا جس میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے فیکلٹی ایڈوائزر ڈاکٹر محمد زین خان نے کہا کہ قومی کیمسٹری ہفتہ اے سی ایس کے مقامی اور بین الاقوامی اسٹوڈنٹس چیپٹروں، تکنیکی ڈویژنوں، کاروبار، اسکولوں اور افراد کو کیمسٹری کی اہمیت کی تفہیم میں مدد گار ہوتا ہے۔

امریکن کیمیکل سوسائٹی (اے سی ایس) میں کیریئر کنسلٹنٹس ڈاکٹر کرٹ ہیڈرک نے بطور مہمان مقرر خطاب کرتے ہوئے کہا "امریکن کیمیکل سوسائٹی، ایشیاء کو تبدیل کرنے کی کیمسٹری کو قوت کا استعمال کرکے کرہ ارض اور انسانیت کی بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔" ڈاکٹر کرٹ نے کیمسٹوں کے کیریئر منیجمنٹ کے موضوع پر اپنے تجربات اور مشوروں سے بھی نوازا۔ انہیں ڈاکٹر زین محمد خان نے آن لائن یادگاری نشان پیش کیا۔

National Chemistry Week was celebrated at AMU
اے ایم یو میں نیشنل کیمسٹری ہفتہ منایا گیا

فیکلٹی آف سائنس کے ڈین پروفیسر محمد اشرف نے افتتاحی سیشن کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی آن لائن سائنسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے، جس سے وبا کے دور میں ان کے علم و ہنر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اے ایم یو کو جلد کھولنے کا مطالبہ، طلبہ نے کیا احتجاجی مارچ



ڈاکٹر سید مسرت علی (دائریکٹر، البیر یوفارما، بوسٹن، امریکہ) نے کہا کہ کامیابی کیلئے موثر نیٹ ورکنگ ضروری ہے اور ہندوستان کیمسٹری اور دیگر شعبوں میں امریکہ کے ساتھ آرہا ہے۔

محمد ابوبکر خان (سیکریٹری، اے سی ایس، آئی ایس سی، اے اے یو) نے بانی درسگاہ سرسید احمد خان کی فکر اور سائنس و خواتین کی تعلیم کے لیے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

ولید حبیبہ (اے سی ایس، اسکندریہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس چیپٹر، مصر) نے کیمسٹری کے پیشہ وروں کی قابل قدر کمیونٹی تیار کرنے میں اے سی ایس ائی ایس سی کی خدمات کا ذکر کیا۔

ٹریننگ پلیسمنٹ آفیسر جنرل سعد حمید نے بتایا کہ کس طرح سے اے ایم یو کا انٹر نیشنل اسٹوڈنٹس چیپٹر طلبہ کے کیریئر کی نشوونما اور نیٹ ورکنگ میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر شہاب اے اے نامی (کو آرڈینٹر، اے سی ایس- ائی ایس سی، اے ایم یو) نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، جبکہ تنظیم کے صدر عارش نعیم نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ نائب صدر محمد ارشاد نے کلمات تشکر ادا کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.