ETV Bharat / bharat

Maulana Firangi Mahali On Farangi Mohalli: مسلمانوں کو سڑکوں پر جمعۃ الوداع کی نماز نہیں ادا کرنی چاہیے، فرنگی محلی

author img

By

Published : Apr 29, 2022, 11:43 AM IST

Updated : Apr 29, 2022, 12:24 PM IST

مسلمانوں کو سڑکوں پر جمعتہ الوداع کی نماز نہیں ادا کرنا چاہیے، فرنگی محلی
مسلمانوں کو سڑکوں پر جمعتہ الوداع کی نماز نہیں ادا کرنا چاہیے، فرنگی محلی

اسلامک سینٹر آف انڈیا کے چیئرمین اور مسلم مذہبی رہنما مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ جمعۃ الوداع کے موقع پر تمام مسلمانوں کو مساجد میں ہی نماز ادا کرنی چاہیے۔ سڑک یا کسی اور راستے پر نماز نہیں پڑھنی چاہیے، جس سے کہ پیدل چلنے والوں کو کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے. Maulana Firangi Mahali On Farangi Mohali

لکھنؤ: آج ملک بھر میں جمعۃ الوداع ادا کی جائے گی۔ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں جمعتہ الوداع ادا کی جاتی ہے۔ مساجد اور عبادت گاہوں میں نماز کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اسلامک سنٹر آف انڈیا نے پانچ نکات پر ایڈوائزری جاری کی ہے اور مسلمانوں سے اس پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ملک بھر میں آج جمعۃ الوداع ادا کی جائے گی۔ اس نماز کو ادا کرنے کے لئے کثیر تعداد میں مسلمان اپنے گھروں سے نکل کر مساجد کا رخ کرتے ہیں۔ شہر کے اسلامک سنٹر آف انڈیا نے جمعۃ الوداع سے متعلق پانچ اہم نکات پر ایڈوائزری جاری کی ہے۔

مسلمانوں کو سڑکوں پر جمعۃ الوداع کی نماز نہیں ادا کرنی چاہیے، فرنگی محلی

اسلامک سینٹر آف انڈیا کے چیئرمین اور مسلم مذہبی رہنما مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ جمعۃ الوداع کے موقع پر تمام مسلمانوں کو مساجد میں ہی نماز ادا کرنی چاہیے۔ سڑک یا کسی اور راستے پر نماز نہیں پڑھنی چاہیے، جس سے کہ پیدل چلنے والوں کو کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے اور ٹریفک کا مسئلہ بھی پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسجد بھر جائے تو محلے کی کسی اور مسجد میں جا کر نماز ادا کریں۔ مولانا نے کہا کہ لاؤڈ سپیکر کی آواز کو قواعد کے مطابق رکھا جائے۔ صدقہ اور فطرہ جلد از جلد ادا کیا جائے۔ اس سے غریب اور نادار لوگ بھی عید کی خوشیاں قبول کر سکیں گے۔ اس خاص موقع پر مولانا فرنگی نے تمام مسلمانوں سے کہا کہ تمام لوگ ملک میں امن اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کریں۔

Last Updated :Apr 29, 2022, 12:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.