ETV Bharat / bharat

Sex Racket Busted in Mumbai: ممبئی پولیس نے گھریلو خواتین کا فحش ویڈیو بنانے والوں کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Sep 1, 2022, 11:03 PM IST

ممبئی پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تمام ملزمان سیوڑی علاقہ میں رہنے والی گھریلو خواتین کی برہنہ ویڈیو بناتے تھے اور اس کا غلط استعمال کرتے تھے۔ Obscene videos of housewives

ممبئی پولیس نے گھریلو خواتین کا فحش ویڈیو بنانے والوں گرفتار کیا
ممبئی پولیس نے گھریلو خواتین کا فحش ویڈیو بنانے والوں گرفتار کیا

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں ممبئی پولیس نے ایک ایسے گروہ کو بے نقاب کیا ہے جو گھریلو خواتین کی خفیہ طریقے سے فحش و برہنہ ویڈیو تیار کر کے اسے اپنی ذہنی عیاشی کیلئے استعمال کیا کرتا تھا۔ ایک متاثرہ خاتون نے ممبئی پولیس کو شکایت درج کرائی کی کہ کچھ لوگ اس کا ویڈیو بنا کر اس کا غلط استعمال کر رہے ہیں، جس پر پولیس نے از خود نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ کا بیان قلمبند کیا اور اس معاملہ میں ملوث تین ملزمین ستیش دھناوڑے ہریجن (21) اسٹیفن مرگیش ناڈر (21) اور سرونا تنگ راج ہریجن (23) کو گرفتار کیا گیا ہے۔ Mumbai police arrested those who made obscene videos of housewives

ممبئی پولیس نے گھریلو خواتین کا فحش ویڈیو بنانے والوں گرفتار کیا

تفصیلات کے مطابق سیوڑی علاقہ میں واقع بوٹ ہارٹ جھوپڑپٹی میں گھریلو خواتین کا کھڑکی اور دروازے سے برہنہ اور قابل اعتراض ویڈیو خفیہ طریقے سے سے تیار کر نے کی شکایت ملی تھی، جس پر پولیس نے تفتیش شروع کی اور اس سلسلے میں ایک خاتون کا بیان قلمبند کیا، متاثرہ نے بتایا کہ اس کا ویڈیو کھڑکی سے بنایاکیا گیا اور ملزمین نے اپنے فون میں اس ویڈیو کو محفوظ کر لیا ہے۔ ملزمین نے پین ڈرائیو میں بھی اسے کاپی کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں دفعات 354km 292,34 آئی ٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔


ڈی سی پی پورٹ زون گیتا چوہان نے بتایا کہ قابل اعتراض ویڈیو تیار کر نے کا معاملہ 2019 اور 2020 ء کا ہے یہ بات اس وقت سامنے آئی جب علاقہ میں جھگڑا ہوا اور شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اس کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہے لیکن شکایت کنندہ اس سے لاعلم تھی، اس کے بعد اس نے سیوڑی پولیس اسٹیشن میں اس کی شکایت درج کروائی، جس کے بعد خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے جال بچھا کر علاقہ میں ہی رہائش پذیر ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ ان ملزمین سے متعلق پولیس یہ معلوم کر رہی ہے کہ آیا یہ ملزمین صرف ویڈیو تیار کرتے تھے یا پھر ان ملزمین نے اس ویڈیو کا استعمال سوشل میڈیا پر بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Maulvi makes wife's nude videos:شوہر میرے برہنہ ویڈیو بناتا ہے، بیوی کا الزام

انہوں نے بتایا کہ ملزمین نے ماضی میں مزید اس قسم کے جرائم کا ارتکاب کیا ہے یا نہیں اس کی بھی جانچ جاری ہے۔ یہ تفتیش خواتین پولیس ٹیم کو دی گئی ہے اس کے ساتھ ہی اس معاملہ میں سائبر سیل بھی تفتیش کر رہی ہے۔ ممبئی میں یہ گروہ کب سے کام کر رہا تھا، ان ملزمین کا کوئی سرغنہ ہے یا نہیں، اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔ جب ڈی سی پی سے یہ دریافت کیا گیا کہ ملزمین نے 200 سے 100 ویڈیو علاقہ میں رہنے والی خواتین کے تیار کئے ہیں تو اس سے ڈی سی پی نے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ اب تک موبائل سے چار سے پانچ ویڈیو ہی برآمد ہوئے ہیں اس معاملہ میں ممبئی پولیس نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی خواتین کے ساتھ اس قسم کا واقعہ پیش آتا ہے تو وہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائے اور متاثرہ کے ساتھ ان کا کنبہ بھی تعاون کریں کیونکہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جو شرمندگی کا باعث ہے اس لئے خواتین ایسے معاملات میں سامنے نہیں آتی ہے اور بدنامی کے ڈر سے ملزمین اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ محتاط رہنا ضروری ہے پولیس اس معاملہ میں متاثرہ سے ہر ممکنہ تعاون کرنے کو تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.