ETV Bharat / bharat

Rana Ayyub: رعنا ایوب کو دھمکی دینے والا نوجوان بھوپال سے گرفتار

author img

By

Published : Feb 10, 2022, 8:00 PM IST

ممبئی کی سائبر پولیس Mumbai Cyber Police نے ایک ایسے 24 سالہ نوجوان کو بھوپال سے گرفتار کیا ہے جس پر معروف صحافی ومصنف رعنا ایوب Famous Journalist and Writer Rana Ayub کو دھمکی دینے کا الزام ہے۔

رانا ایوب کو دھمکی دینے والا نوجوان بھوپال سے گرفتار
رانا ایوب کو دھمکی دینے والا نوجوان بھوپال سے گرفتار

ممبئی کی سائبر پولیس Mumbai Cyber Police نے ایک ایسے 24 سالہ نوجوان کو بھوپال سے گرفتار کیا ہے جس پر معروف صحافی ومصنف رعنا ایوب کو دھمکی دینے کا الزام ہے۔ نوجوان پر الزام ہے کہ اس نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر رعنا ایوب کو ریپ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں تھی۔ ملزم کی شناخت سدھارتھ سریواستو کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزم نے صحافی کو دھمکی دی تھی اور خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے اپنا کام بند نہیں کیا تو وہ اسے جان سے مار ڈالے گا۔

رعنا ایوب کو دھمکی دینے والا نوجوان بھوپال سے گرفتار
رعنا ایوب کو دھمکی دینے والا نوجوان بھوپال سے گرفتار

ممبئی پولیس نے بتایا کہ ملزم نے متاثرہ صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے علاوہ بدسلوکی بھی کی ہے، ملزم نے جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ بنا رکھا تھا۔


اس گرفتاری کے بعد رعنا ایوب نے ٹویٹ کرتے ہوئے خوشی ظاہر کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.