ETV Bharat / bharat

India Corona Update بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے دو سو سے زائد نئے کیسز

author img

By

Published : Jun 2, 2023, 12:58 PM IST

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے دو سو سے زائد نئے کیسز
بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے دو سو سے زائد نئے کیسز

وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 267 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ وہیں ملک میں اکٹیو کیسز کی تعداد 3736 ہو گئی ہے۔ New Corona cases in India

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 267 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اسی عرصے میں دو مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 359 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 2,20,67,12,228 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ جمعہ کو وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,91,143 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 189 کم ہو کر 3,736 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,874 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 454 بڑھ کر 4,44,55,533 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں 5 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ تلنگانہ میں چار، راجستھان میں تین، میگھالیہ اور تریپورہ میں دو دو، جموں و کشمیر، کرناٹک، میزورم، پڈوچیری اور سکم میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیگر ریاستوں اروناچل پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، کیرالہ، مہاراشٹرا، اوڈیشہ، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ اسی عرصے میں ہماچل پردیش اور اتر پردیش میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں کمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.