ETV Bharat / bharat

India Corona Update ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں کمی

author img

By

Published : May 31, 2023, 1:41 PM IST

ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں کمی
ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں کمی

وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گذشتہ 24 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 309 کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں اس دوران دو مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ New corona Cases in India

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 281 ایکٹیو کیسز کم ہو ئے ہیں، جس سے ان کی کل تعداد کم ہو کر 4,222 رہ گئی ہے اور دو مزید مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 31 ہزار 870 ہوگئی ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,266 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 220 کروڑ 67 لاکھ 10 ہزار 552 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ بدھ کو وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 309 کیسز سامنے آئے ہیں اور اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 588 اضافے کے ساتھ 4 کروڑ 44 لاکھ 54 ہزار 496 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار ریاستوں میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ جس میں گوا میں چار، جھارکھنڈ، لداخ اور راجستھان میں ایک ایک کیس کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ، اسی مدت کے دوران کیرالہ میں سب سے زیادہ 113 ایکٹیو کیسز درج ہوئے ہیں اور دیگر ریاستوں میں بھی ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس وبا کی وجہ سے کیرالہ اور پنجاب میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں کورونا وائرس کے 404 نئے متاثرین سامنے آئے تھے اور اس عرصے میں ایک مریض کی موت ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases In India بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا، ڈاکٹر جعفری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.