ETV Bharat / bharat

India Corona Update بھارت میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز

author img

By

Published : May 9, 2023, 12:47 PM IST

بھارت میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز
بھارت میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 11 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 31 ہزار 707 ہو گئی ہے۔ Corona Death cases in India

نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے ایک ہزار سے زیادہ نئے معاملے درج ہوئے ہیں، حالانکہ ایک دن پہلے کے مقابلے میں تقریباً پانچ سو کی کمی آئی ہے۔ اسی عرصے میں 11 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2780 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں 2,20,66,82,515 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ منگل کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,72,800 ہو گئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد 2,436 کم ہو کر 22,742 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 531707 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں، کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3,752 بڑھ کر 4,44,18,351 تک پہنچ گئی ہے۔ گوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 10 فعال معاملات کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میزورم میں چھ، تریپورہ میں چار، ناگالینڈ میں دو اور پڈوچیری میں ایک کیس کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Covid 19 No Longer Public Health Concern کورونا وائرس صحت عامہ کے لیے باعث تشویش نہیں

اس کے علاوہ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں، ہریانہ میں سب سے زیادہ 621 کورونا کیسز کی کمی درج کی گئی ہے۔ اسی عرصے میں کیرالہ میں 248، دہلی میں 211، تمل ناڈو میں 185، پنجاب میں 146، راجستھان میں 130، مہاراشٹرا اور مغربی بنگال میں 101- سمیت دیگر ریاستوں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، گجرات، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، لداخ، مدھیہ پردیش، میگھالیہ، اڈیشہ، سکم، تلنگانہ، اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں بھی کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.