Mohan Bhagwat Visit Madarsa موہن بھاگوت نے طلباء کو جدید تعلیم کی طرف راغب کیا، مولانا محمود الحسن

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 7:58 AM IST

Etv Bharat

آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے مدرسہ تجوید القران کا دورہ کیا اور کہا کہ یہ دہلی کا قدیم مدرسہ ہے، جہاں پر سینکڑوں طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مدرسہ تجوید القرآن کے مہتمم مولانا محمود الحسن نے مدرسے کا تعارف پیش کیا اور تاریخ کے حوالے سے بتایا کہ ہمارے والد مولانا قاری سلیمان نے مدرسہ قائم کیا تھا اور یہاں سے سیکڑوں بچے حافظ قرآن اور اچھی تجوید کے ساتھ تعلیم حاصل کرکے فارغ ہوچکے ہیں۔Mohan Bhagwat Visit Madarsa Tajweedul Quran

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے آزاد مارکیٹ میں واقع مدرسہ تجوید القران کے مہتمم مولانا محمود الحسن نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آر ایس ایس کے چیف موہن بھاگوت کی مدرسہ میں آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ موہن بھاگوت ہمارے مدرسے میں آئے اور بچوں کو جدید تعلیم کی طرف راغب کیا۔ انہوں نے کہا کہ موہن بھاگوت نے ان سے کہا کہ یہ دورہ غیر رسمی ہے۔ اس میں کسی بھی طرح سے سیاست شامل نہیں ہے۔Mohan Bhagwat Visit Madarsa Tajweedul Quran

موہن بھاگوت نے مدرسے تجوید القران کا معائنہ کیا

اس ملاقات کے دوران موہن بھاگوت نے مدرسے کا جائزہ لیا اور کہا کہ یہ دہلی کا قدیم مدرسہ ہے، جہاں پر سینکڑوں طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مدرسہ تجوید القرآن کے مہتمم مولانا محمود الحسن نے مدرسے کا تعارف پیش کیا اور تاریخ کے حوالے سے بتایا کہ ہمارے والد مولانا قاری سلیمان نے مدرسہ قائم کیا تھا اور یہاں سے سیکڑوں بچے حافظ قرآن اور اچھی تجوید کے ساتھ تعلیم حاصل کرکے فارغ ہوچکے ہیں۔ موہن بھاگوت تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک مذکورہ مدرسے میں رہے۔ اس دوران انہوں نے طلبہ سے قرآن کی تلاوت سنی اور درس و تدریس سے متعلق انہوں نے گفتگو کی۔

مزید پڑھیں:۔ RSS Chief Meets Imam Umar Ahmed Ilyasi عمر احمد الیاسی نے موہن بھاگوت کو ’فادر آف نیشن‘ قرار دیا

اس موقع پر موہن بھاگوت کے ہمراہ آل انڈیا امام ایسوسی ایشن کے چیف مولانا عمیر الیاسی، آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ کے قومی صدر ڈاکٹر اندریش کمار، آر ایس ایس کے نائب صدر ڈاکٹر کرشن گوپال، آر ایس ایس کے سینئر رہنما رام لال میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.