ETV Bharat / bharat

گرجروں کی میٹنگ، وزیر اعلیٰ یوگی سے معافی مانگنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Oct 4, 2021, 11:41 AM IST

اتر پردیش کے نوئیڈا کے قصبہ دادری میں سمراٹ میہر بھوج کے مجسمے کی پتھر کے کتبہ پر لفظ گرجر کو پینٹ کرنے کے معاملے میں قومی گرجر سوابھیمان کمیٹی کے اجلاس میں 25 قراردادیں منظور کی گئیں۔

Meeting of Gurjars
گرجروں کی میٹنگ

نوئیڈا: گریٹر نوئیڈا کے پری چوک کے قریب گرجر شودھ سنستھان میں مختلف ریاستوں کی کمیٹی کے 151 ارکان نے فیصلہ کیا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ معافی مانگے ورنہ 31 اکتوبر کو دادری کے میہر بھوج کالج میں مہا پنچایت ہوگی۔ اس کے علاوہ رجسٹرڈ مقدمات واپس لینے ، نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ اور بی جے پی کا بائیکاٹ کرنے اور 100 ممبروں کی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نوئیڈا پولیس نے 41 بندھوا مزدوروں کو آزاد کرایا



کمیٹی کے ارکان میں شامل یوپی ، ہریانہ ، دہلی وغیرہ کی گرجر سماج کی مختلف تنظیموں کے نمائندے اجلاس میں پہنچے اور تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کی صدارت انترن تنور نے کی اور پرویش گرجر نے نظامت کی۔ اس دوران رنویر چندیلا ، فرید آباد ، ڈاکٹر روپ سنگھ راجستھان ، مکھیا گرجر اور نریندر گجر دہلی ، راجکمار بھاٹی دادری ، بابو سنگھ آریہ میرٹھ ، رویندرا بھاٹی گریٹر نوئیڈا ، اندرا پردھان ، نوین بھاٹی اور پردیپ ورما سہارنپور ، مین پال چوہان شاملی ، پرمیندر بھاٹی ، پپو چیف لادری ، ممتا بھاٹی ، نیپال کسنا ، ششی ، بابو سنگھ آریہ ، فقیر چندر نگر ، سرور چودھری ، عارف چودھری ، نوشاد بھاٹی گنگوہ اور انیل کسانہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.