ETV Bharat / bharat

Mayawati On BJP: اگنی پتھ اسکیم معاملہ میں مایاوتی نے بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کی

author img

By

Published : Jun 20, 2022, 12:13 PM IST

ملک بھر میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہورہے ہیں، اس دوران بی ایس پی کی قومی صدر مایاوتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نوٹ بندی اور لاک ڈاؤن وغیرہ کی طرح اس اسکیم کو بھی جلدبازی میں نافذ کر رہی ہے۔

اگنی پتھ اسکیم معاملہ میں مایاوتی نے بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کی
اگنی پتھ اسکیم معاملہ میں مایاوتی نے بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے بی جے پی رہنماؤں کی اگنی پتھ اسکیم سے متعلق بیان بازی پر شدید نکتی چینی کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ مرکز کی اگنی پتھ اسکیم کو ملک کی سیکورٹی فورسز کی عزت نفس سے جوڑا گیا ہے تاہم اسکے باوجود بی جے پی رہنما جس طرح سے بے جا اور بے لگام بیانات دے رہے ہیں وہ سراسر ناانصافی ہے۔ عوام میں کنفیوژن اور فوج کے لیے مشکلات پیدا کرنے والی تنگ سیاست کو فوری بند کیا جائے۔ Mayawati criticized the bjp on Agneepath Scheme

  • 1. केन्द्र की अग्निपथ नई सैन्य भर्ती स्कीम देश की सुरक्षा व फौजी के आत्म-सम्मान व स्वाभिमान से जुडी होने के बावजूद भाजपा नेतागण जिस प्रकार से अनाप-शनाप व अनर्गल बयानबाजी कर रहे हैं वह घोर अनुचित। जनता में भ्रम व सेना के लिए मुश्किलें पैदा करने वाली संकीर्ण राजनीति तुरन्त बंद हों।

    — Mayawati (@Mayawati) June 20, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے مزید کہا کہ نئی اگنی پتھ اسکیم نے ملک کو حیران کر دیا ہے، حکومت کی طرف سے اچانک اور بہت زیادہ تیزی کے ساتھ نافذ کیا جا رہا ہے، جیسے کہ نوٹ بندی اور لاک ڈاؤن وغیرہ کو نافذ کیا گیا تھا اور اس کی وجہ سے کروڑوں نوجوان اور ان کے اہل خانہ متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت کو بھی ان کے ساتھ متکبرانہ رویہ سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.