ETV Bharat / bharat

Surya Namaskar Against Islam: 'حکومت سوریہ نمسکار کے مجوزہ پروگرام سے باز آئے'

author img

By

Published : Jan 3, 2022, 10:44 PM IST

مولانا خالد سیف ﷲ رحمانی
مولانا خالد سیف ﷲ رحمانی

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ مسلمان بچوں کے لیے سوریہ نمسکار Surya Namaskar جیسے پروگرام میں شرکت قطعاً جائز نہیں، دستور ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دیتا Constitution Does Not Allow Us to Do That ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں Government Educational Institutions میں کسی خاص مذہب کی تعلیم دی جائے، یا کسی خاص گروہ کے عقیدہ پر مبنی تقریبات منعقد کی جائیں، مگر بڑے افسوس کی بات ہے کہ موجودہ حکومت اس اصول سے ہٹتی جارہی ہے، اور وہ ملک کے تمام طبقات پر اکثریتی فرقہ کی سوچ اور روایت کو مبینہ طور پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ملک کے تمام طبقات پر اکثریتی فرقہ کی سوچ اور روایت کو مسلط کرنے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے All India Muslim Personal Law Board جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی Maulana Khalid Saifullah Rehmani نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت ایک سیکولر، کثیر مذہبی اور کثیر ثقافتی ملک ہے، اسی اصول پر ہمارے ملک کا دستور مرتب ہوا ہے۔

مولانا خالد سیف ﷲ رحمانی  (جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا بیان
سیف ﷲ رحمانی (جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا بیان

اس تعلق سے انہوں نے ایک ٹویٹ بھی کیا ہے کہ جس میں انہوں نے صاف طور پر کہا کہ 'حکومت سوریہ نمسکار کے مجوزہ پروگرام سے باز آئے۔ اور مسلمان طلبہ وطالبات ایسے پروگراموں میں شرکت نہیں کریں'۔

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولونا خالد سیف اللہ رحمانی نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے پیڈ پر ایک اپیل بھی جاری کی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 'دستور ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دیتا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں کسی خاص مذہب کی تعلیم دی جائے، یا کسی خاص گروہ کے عقیدہ پر مبنی تقریبات منعقد کی جائیں، مگر بڑے افسوس کی بات ہے کہ موجودہ حکومت اس اصول سے ہٹتی جارہی ہے، اور وہ ملک کے تمام طبقات پر اکثریتی فرقہ کی سوچ اور روایت کومبینہ طورپر مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اسی کا ایک مظہر یہ ہے کہ حکومت ہند کے انڈر سکریٹری وزارت تعلیم نے 75ویں یوم آزادی سالگرہ کے موقع پر 30 ریاستوں میں سوریہ نمسکار کا ایک پروجیکٹ چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں 30ہزار اسکولوں کو پہلے مرحلہ میں شامل کیا جائے گا۔ یکم جنوری2022 سے 7 جنوری 2022 تک کے لیے یہ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، اور 26 جنوری کو 'سوریہ نمسکار' پر ایک میوزیکل پرفارمینس کا بھی منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست آندھرا پردیش کے تمام ضلعی تعلیمی افسران کو مرکزی حکومت کی جانب سے اس کی ہدایت دی گئی ہے، یہ یقینی طور پر غیر دستوری عمل ہے، اور حب الوطنی کا جھوٹا پرچار ہے، سوریہ نمسکار سورج کی پوجا کی ایک شکل ہے، اسلام اور ملک کی مختلف اقلیتیں نہ سورج کو معبود سمجھتی ہیں اور نہ اس کی پرستش کو درست جانتی ہیں۔اس لئے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قسم کی ہدایت کو واپس لے اور ملک کے سیکولر اقدار کا لحاظ رکھے، ہاں، اگر چاہے تو حب الوطنی کے جذبہ کو ابھارنے کے لئے قومی ترانہ پڑھوائے۔

انہوں نے کہاکہ اگر واقعی حکومت وطن عزیزسے محبت کا حق ادا کرنا چاہتی ہے تو اسے چاہئے کہ ملک کے حقیقی مسائل پر توجہ دے، ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، گرانی، کرنسی کی قدر میں گراوٹ، باہمی منافرت کا باضابطہ پرچار، ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں کوتاہی، حکومت کی طرف سے عوامی اثاثوں کی مسلسل فروخت، یہ وہ حقیقی مسائل ہیں، جن پر حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ مسلمان بچوں کے لئے سوریہ نمسکار جیسے پروگرام میں شرکت قطعا جائز نہیں ہے اور اس سے بچنا ضروری ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.