ETV Bharat / bharat

چہلم کے موقع پر وزیر اعظم سے کربلا جانے کی اجازت کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 7:46 PM IST

بھارتی شہری بڑی تعداد میں ہر سال چہلم کے موقع پر کربلا جاتے ہیں لیکن اس سال عراق کی سرکار کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے زیارت سے محروم ہو سکتے ہیں۔

maulana kalbe jawad
مولانا کلب جواد

مولانا کلب جواد نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے لیے بھارتی زائرین کو کربلا جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ ہر برس بھارتی زائرین بڑی تعداد میں چہلم کے موقع پر کربلا جاتے رہے ہیں۔

بھارت کے ہزاروں عقیدت مندوں کا حکومت سے اپیل ہے کہ بھارتی زائرین کو امام حسین کے چہلم کے موقع پر کربلا جانے کی اجازت دی جائے اور سفر میں جو بھی مشکلات ہیں انہیں جلد سے جلد حل کیا جائے۔

letter
خط

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ دیگر ممالک کے زائرین کو عراق آنے کی اجازت دی گئی ہے مگر بھارتی زائرین کو امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے یہ افسوس ناک ہے۔

بھارتی شہری بڑی تعداد میں ہر سال چہلم کے موقع پر کربلا جاتے ہیں جو اس سال عراق کی سرکار کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے زیارت سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:

یوم عاشورہ : اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

بھارتی زائرین کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے جلد سے جلد انہیں بھی کربلا جانے کی اجازت دی جائے۔ اس سلسلے میں عراق کی حکومت سے بات چیت کر مسئلے کا حل نکالنے کی پوری کوشش کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.