ETV Bharat / bharat

Saint Marriage Fraud: سادھو پر دھوکہ دہی سے شادی کرنے کا الزام

author img

By

Published : Jun 1, 2022, 1:05 PM IST

سادھو پر دھوکہ دہی سے شادی کرنے کا الزام
سادھو پر دھوکہ دہی سے شادی کرنے کا الزام

گوالیار میں اومکاریشور ٹیمپل ٹرسٹ کے چیئرمین اور ہردوہا مہاراج کے نام سے مشہور سنت پر دھوکہ دہی سے شادی کرنے اور لڑکی کو یرغمال بنانے کا الزام ہے، اس کے ساتھ ان کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ Saint Marriage Fraud Gwalior

گوالیار: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار کے رہنے والے ایک جوڑے نے اجین کے ایک سنت پر ان کی بیٹی کو یرغمال بنانے کا الزام لگاتے ہوئے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ Saint Accused Of Missing Girl عرضی پر سماعت کرتے ہوئے گوالیار ہائی کورٹ نے گوالیار کے ایس پی کو ہدایت دی ہے کہ اگلی سماعت تک خاتون کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ گوالیار تھاٹی پور علاقے میں رہنے والے ایک شخص کا الزام ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے ایک اخبار میں اشتہار جاری کیا تھا جس کے بعد ایک نوجوان جس نے اپنا نام سریش پرساد پانڈے بتایا تھا، جو اومکاریشور ٹیمپل ٹرسٹ کے چیئرمین اور ہردوہا مہاراج کے نام سے مشہور ہے۔ اس نے ان کی بیٹی سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور اپنی ایک تصویر بھی بھیجی۔ نوجوان نے خود کو ایک کمپنی میں ملازم بھی بتایا تھا، جس کے بعد دونوں طرف کے لوگ راضی ہوگئے، پھر سریش پرساد پانڈے گوالیار آئے اور آریہ سماج مندر میں لڑکی سے شادی کی۔

سادھو پر دھوکہ دہی سے شادی کرنے کا الزام

اب لڑکی کے والدین کا الزام ہے کہ جب ان کی لڑکی شادی کے بعد اس نوجوان کے ساتھ رہنے گئی تو معلوم ہوا کہ یہ شخص پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کے بچے بھی ہیں۔ جب اس معاملہ کو لیکر لڑکی نے اعتراض کیا تو سنت نے اسکو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔ ایک دن متاثرہ نے فون پر والد سے کہا کہ وہ اسے وہاں سے لے جائیں، اس کے بعد سے متاثرہ کا کہیں کوئی سراغ نہیں ملا۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ 'اس مبینہ سنت نے ان کی بیٹی کو یرغمال بنا رکھا ہے'۔

سادھو پر دھوکہ دہی سے شادی کرنے کا الزام
سادھو پر دھوکہ دہی سے شادی کرنے کا الزام

مزید پڑھیں:۔ Saint Raped Teenager: سادھو نے نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی

اسی دوران سوشل میڈیا پر ملزم کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ جس میں ہردوہا مہاراج سریش گاڑی میں بیٹھ کر لڑکی کو مخاطب کر کے کہہ رہے ہیں کہ '' تم نے مجھے دھوکہ دیا، میں نے تم کو جان سے زیادہ پیار کیا، میرے بعد لوگ تمہارے جسم سے پیار کریں گے لیکن میں نے تمہاری روح سے پیار کیا تاہم تم مجھے سمجھ نہیں سکی۔'' یہی نہیں ویڈیو میں اس کے بعد سنت نے ایک چھوٹی بوتل نکالی اور کہا کہ یہ زہر ہے جس کو میں پینے جارہا ہوں اور اس کو وہ پی گئے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ "اب تم خوش رہو گی اور یہی تم چاہتی تھی۔" فی الحال اس ویڈیو کی حقیقت سامنے نہیں آئی ہے۔ ہردوہا مہاراج پر الزامات کے بعد کئی متنازعہ پوسٹر بھی وائرل ہو رہے ہیں۔ تاہم ان کی سچائی کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.