ETV Bharat / bharat

Manipur Violence منی پور وائرل ویڈیو معاملہ، سپریم کورٹ میں آج سماعت نہیں ہوئی

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 12:41 PM IST

سپریم کورٹ جمعہ کو منی پور میں دو خواتین کی برہنہ پریڈ معاملے کی سماعت کرنے والی تھی۔ فی الوقت اس کیس کو ملتوی کر دیا گیا ہے، کیونکہ چیف جسٹس چندرچوڑ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کی بنچ جمعہ کو نہیں بیٹھے گی۔ ایسے میں منی پور کیس کی سماعت آج نہیں ہوگی۔ Manipur Violence Hearing In Supreme Court

منی پور وائرل ویڈیو معاملہ، سپریم کورٹ میں آج سماعت نہیں ہوئی
منی پور وائرل ویڈیو معاملہ، سپریم کورٹ میں آج سماعت نہیں ہوئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی جمعہ کو عدم دستیابی کی وجہ سے ان کی سربراہی والی بنچ کے سامنے ہونے والی منی پور وائرل ویڈیو سمیت دیگر معاملات کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی گئی۔ مرکزی حکومت نے منی پور میں جاری تشدد کے معاملے میں جمعرات کو اپنا جواب داخل کیا تھا۔ ان سے متعلق معاملے کی سماعت جمعہ کو ہونی تھی۔ مرکز نے منی پور میں دو خواتین کے ساتھ تشدد کے واقعات کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو منتقل کرنے کے اپنے فیصلے سے سپریم کورٹ کو آگاہ کراتے ہوئے اس معاملے کی سماعت ریاست سے باہر چھ ماہ کے اندر کرانے کی فریاد کی ہے۔

مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا نے عدالت عظمیٰ میں سماعت سے قبل جمعرات کو داخل کردہ ایک حلف نامہ میں یہ بھی کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کے سامنے آنے کے بعد معاملے کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے عدالت کے سامنے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف کسی بھی سطح کے جرائم کے لیے اس کا نقطہ نظر زیرو ٹالرینس کا ہے۔ وہ موجودہ واقعہ کو بھی انتہائی گھناؤنا سمجھتی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اس معاملے کو نہ صرف سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے بلکہ بروقت انصاف بھی ہونا چاہیے، تاکہ خواتین کے خلاف جرائم کے حوالے سے ملک بھر میں اس کا مؤثر اثر پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: Manipur Sexual Assault Case منی پور میں خواتین کو برہنہ کرنے کے معاملے کی جانچ سی بی آئی کرے گی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.