ETV Bharat / bharat

Ski Drag Lift at Sonmarg: سونمرگ میں سِکی لفٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا

author img

By

Published : Jul 29, 2022, 6:31 PM IST

Updated : Jul 29, 2022, 8:28 PM IST

سونمرگ میں سکی لفٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا
سونمرگ میں سکی لفٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا

جے کے کیبل کار کارپوریشن کا سِکی لفٹ قائم کرنے کا منصوبہ ہے اور آج اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد منیجنگ ڈائریکٹر جے کے کیبل کار کارپوریشن غلام جیلانی نے رکھا۔ متعلقہ افسران کے مطابق اس سہولت کو بچے اسکیٹنگ سیکھنے کے لیے استعمال کریں گے۔ Installation Of Ski Drag Lift At Sonmarg

سونمرگ: جموں و کشمیر کیبل کار کارپوریشن نے پہلی بار سیاحتی مقام سونمرگ میں سکی لفٹ کا سنگ بنیاد رکھا، جس کے بعد سیاحت سے وابستہ لوگوں نے اس اہم پیش رفت پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس سکی لفٹ کی سنگ بنیاد کے ساتھ ہی سونمرگ اب گلمرگ اور پہلگام کے بعد تیسرے نمبر پر ہوگا جہاں سکی لفٹ کی بنیاد رکھی جائے گی۔ Managing Director Cable Car corporation foundation for installation of Ski drag lift at sonmarg

سونمرگ میں سکی لفٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا

واضح رہے کہ گلمرگ اور پھلگام میں پہلے ہی ایسی سہولیات موجود تھیں جو سردیوں میں سکی کھیلوں کے لیے استعمال کی جاتی تھیں۔ چونکہ سونمرگ سردیوں میں بند رہتا ہے، جس کے باعث اس سیاحتی مقام پر ایسی کوئی سرگرمیاں نہیں ہوتی تھیں لیکن اب زیڈ موڑ ٹنل کی تعمیر کے بعد سونمرگ کو بھی ہر طرح کے موسم میں کھلا رکھا جائے گا۔ حکومت نے اس سیاحتی مقام میں سنو سکی کھیل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو سونمرگ کی طرف راغب کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:

Lift Irrigation Scheme: لفٹ ایریگیشن اسکیم کو مکمل کرنے کا مطالبہ

اس سلسلے میں جے کے کیبل کار کارپوریشن نے سکی لفٹ قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور آج اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد منیجنگ ڈائریکٹر جے کے کیبل کار کارپوریشن غلام جیلانی نے رکھا۔ متعلقہ افسران کے مطابق اس سہولت کو بچے اسکیٹنگ سیکھنے کے لیے استعمال کریں گے۔ اس وقت بچوں کو ایسی سہولت کے لیے گلمرگ جانا پڑتا ہے جہاں زیادہ بھیڑ ہوتی ہے۔ سونمرگ میں یہ پہلی سکی لفٹ ہوگی، یہ لفٹ 2.79 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے جو شاید سردیوں سے پہلے مکمل ہوجائے گی۔

Last Updated :Jul 29, 2022, 8:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.