ETV Bharat / bharat

Congress President Oath Ceremony ملکارجن کھرگے نے کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالا

author img

By

Published : Oct 26, 2022, 11:48 AM IST

Updated : Oct 26, 2022, 12:36 PM IST

ملکارجن کھرگے نے کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالا
ملکارجن کھرگے نے کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالا

ملکارجن کھرگے نے کانگریس صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ کانگریس میں 24 برس کے بعد گاندھی خاندان کے باہر سے کوئی کانگریس صدر کے عہدے پر فائز ہوا ہے۔ Kharge takes charge as Congress president

نئی دہلی: انڈین نیشنل کانگریس کے نومنتخب صدر ملکارجن کھرگے دہلی میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ہیڈکوارٹر میں کانگریس صدر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس پروگرام میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے تمام ارکان، ارکان پارلیمنٹ، ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر، کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے قائدین، سابق وزیر اعلیٰ، سابق ریاستی صدر اور اے آئی سی سی کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کی طرف سے پارٹی سے وابستہ تمام سینئرز کو دعوت نامے بھیجے گئے تھے۔ Kharge takes charge as Congress president

ملکارجن کھڑگے نے صدارتی انتخاب کی دوڑ میں اپنے حریف ششی تھرور کو بڑے فرق سے شکست دی تھی۔ اس طرح وہ 24 برس بعد اس عہدے پر فائز ہونے والے پہلے غیر گاندھی بن گئے ہیں۔ 17 اکتوبر کو ہوئی ووٹنگ میں کھڑگے کو صدارتی انتخاب میں 7,897 ووٹ ملے، جب کہ ان کے حریف تھرور کو 1,072 ووٹ ملے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Mallikarjun Kharge Oath Ceremony کھڑگے نے عہدہ سنبھالنے سے پہلے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا

سونیا گاندھی نے کہا، 'مجھے پورا یقین ہے کہ کھرگے جی کی قیادت میں کانگریس مضبوط ہوگی۔' انہوں نے کہا، 'میں بہت خوش ہوں۔ سونیا گاندھی نے کہا، 'سچ کہوں تو میں راحت محسوس کر رہی ہوں۔ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ آپ نے اتنے سالوں سے جو پیار اور عزت دی۔ میں اپنی زندگی کی آخری سانس تک یاد رکھوں گی۔ ان کے مطابق یہ اعزاز بھی ایک بہت بڑی ذمہ داری تھی۔ اب یہ ذمہ داری کھرگے جی پر آگئی ہے۔'

پارٹی کی سنٹرل الیکشن اتھارٹی کے سربراہ مدھوسودن مستری نے کھرگے کو انتخابی سرٹیفکیٹ سونپا۔ اس موقع پر سونیا گاندھی، راہل گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، سینٹرل الیکشن اتھارٹی کے ممبران راجیش مشرا، ارویندر سنگھ لولی اور جیوتی منی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ ان کے علاوہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل، کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ممبران، ریاستی کانگریس کمیٹیوں کے صدر اور پارٹی کے کئی دیگر عہدیداران پروگرام میں موجود تھے۔ عہدہ سنبھالنے سے پہلے کھرگے نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Last Updated :Oct 26, 2022, 12:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.