ETV Bharat / bharat

Monsoon Session 2023 منی پور معاملے پر اپوزیشن کا مسلسل ہنگامہ، لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

author img

By

Published : Jul 25, 2023, 1:01 PM IST

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج چوتھا دن ہے، چوتھے دن لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی صبح 11 بجے شروع ہوئی تاہم اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ Opposition continuous uproar over Manipur issue

منی پور معاملے پر اپوزیشن کا مسلسل ہنگامہ، لوک سبھا کی کارروائی دو بجے تک ملتوی
منی پور معاملے پر اپوزیشن کا مسلسل ہنگامہ، لوک سبھا کی کارروائی دو بجے تک ملتوی

نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن ارکان نے منی پور معاملے پر مسلسل ہنگامہ کھڑا کیا جس کی وجہ سے مانسون سیشن میں مسلسل چوتھے دن وقفہ سوالات کا وقت متاثر رہا اور اسپیکر اوم برلا کو ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ اوم برلا نے جیسے ہی وقفہ سوالات شروع کیا، اپوزیشن کے اراکین نے ہنگامہ کرتے ہوئے کرسی کے سامنے آ کر نعرے بازی شروع کر دی۔ اسپیکر نے وقفہ سوالات شروع کرنے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن ارکان مسلسل شور و غل کرتے رہے۔ ہنگامہ بڑھتا ہوا دیکھ کر لوک سبھا کے اسپیکر نے اراکین سے کہا، 'آپ وقفہ سوالات جیسی اہم کارروائی کو چلنے نہیں دے رہے ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں نعرے بازی کررہے ہیں۔ ہنگامہ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ آپ اپنی سیٹ پر بیٹھ جائیں۔ میں آپ کو ہر مسئلے پر بولنے کے لیے کافی وقت دوں گا۔

اوم برلا نے مزید کہا کہ 'میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ پارلیمنٹ کا وقار برقرار رکھیں، پلے کارڈز ایوان میں لانا پارلیمانی روایت کے مطابق نہیں۔ میں آپ سے پہلے بھی درخواست کر چکا ہوں۔ آپ سب سینئر ممبر ہیں، پارلیمنٹ کا وقار برقرار رکھیں۔ آپ ایوان نہیں چلانا چاہتے، وقفہ سوالات نہیں چلانا چاہتے، سنجیدہ مسائل پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ برلا کی بات کا اراکین پر کوئی اثر نہیں ہوا، اس لیے انہوں نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔ وہیں راجی سبھا کی کارروائی دوپہر بارہ بجے تک کے لیے ملتوی کیا گیا تھا فی الحال راجیہ سبھا کی کارروائی جاری ہے۔ واضح رہے کہ منگل کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی باقاعدہ وقت پر شروع ہوئی۔ اسپیکر اوم برلا جیسے ہی لوک سبھا پہنچے اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: Monsoon Session 2023 منی پور تشدد پر پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن ارکان کا رات بھر احتجاج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.