ETV Bharat / bharat

Budget Session Second Phase لندن میں دیے گئے راہل گاندھی کے بیان پر ہنگامہ، دونوں ایوان کی کارروائی ملتوی

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 12:15 PM IST

Updated : Mar 13, 2023, 12:23 PM IST

لندن میں راہل گاندھی کے دیے گئے بیان پر ہنگامہ
لندن میں راہل گاندھی کے دیے گئے بیان پر ہنگامہ

لندن میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے دیے گئے بیان پر پارلیمنٹ میں کافی ہنگامہ ہوا جس کے بعد لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دو بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ اس دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں کہا کہ راہل گاندھی نے لندن میں بھارت کی توہین کی ہے۔ اس کے لیے انہیں معافی مانگنی چاہیئے۔ Rajnath Singh on Rahul Gandhi Statement

نئی دہلی: بجٹ سیشن-2023 کے لیے لوک سبھا کی کارروائی شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے لندن میں کانگریس ایم پی راہل گاندھی کے دیے گئے بیان پر بات کی۔ اس کے خلاف اپوزیشن لیڈر ایوان میں اسپیکر کے سامنے آگئے۔ ارکان کے ہنگامہ آرائی کے درمیان ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ لوک سبھا میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا، 'اسی ایوان کے رکن راہل گاندھی نے لندن میں بھارت کی توہین کی۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ان کے بیانات کی اس ایوان کے تمام اراکین کی طرف سے مذمت کی جائے اور انہیں ایوان کے سامنے معافی مانگنے کو کہا جائے۔

  • Rahul Gandhi, who is a member of this House, insulted India in London. I demand that his statements should be condemned by all members of this House and he should be asked to apologise before the House: Defence Minister Rajnath Singh in Lok Sabha pic.twitter.com/62GRnx2qbd

    — ANI (@ANI) March 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا، 'لندن میں راہل گاندھی نے کہا کہ ارکان پارلیمان کو سنسد میں بولنے کی اجازت نہیں دیا جاتا۔ یہ لوک سبھا کی توہین ہے۔ اس بیان پر ایوان کے اسپیکر کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ ہماری جمہوریت کی توہین کرنے پر ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔ وہیں مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے اس معاملے پر کہا کہ 'لوک سبھا میں راہل گاندھی کو جِتنا وقت دیا گیا تھا اس سے زیادہ وہ بولے ہیں، پھر وہ کیسے بولتے ہیں کہ انہیں بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے بھارت سے باہر بھارت کی توہین کی ہے۔

  • Lok Sabha | Union minister Pralhad Joshi speaks on Congress MP Rahul Gandhi's speech made in London.

    In protest, Opposition leaders come into the well of the House.

    House adjourned till 2pm amid ruckus by MPs. pic.twitter.com/YG6CS31Bdf

    — ANI (@ANI) March 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Slams Rahul Gandhi وزیراعظم مودی نے راہل گاندھی کے لندن والے بیان پر تنقید کی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیان پر ایوان میں ہنگامہ ہوا جس کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ ایوان کے اجلاس کا یہ دوسرا اجلاس ہے۔ اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کو گھیرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی تھی۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے کانگریس کی جانب سے پیر کی صبح ایک میٹنگ ہوئی۔ اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کی۔ اس میٹنگ میں ایم پی سونیا گاندھی اور ادھیر رنجن چودھری نے بھی شرکت کی۔

Last Updated :Mar 13, 2023, 12:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.