ETV Bharat / bharat

محکمۂ جل شکتی ڈویژن ہندوارہ کے باہر احتجاج

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 7:57 PM IST

شوگ پورہ ماگام کے مرد و زن نے اے ڈی آفس ہندوارہ کے مین دروازے پر دھرنا دیکر محکمۂ جل شکتی ڈویژن ہندوارہ کے خلاف زوردار احتجاج اور مظاہرے کیے۔

Locals protest outside Jal Shakti department Handwara Division
محکمہ جل شکتی ڈویزن ہندوارہ کے باہر مقامی لوگوں کا احتجاج

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ محکمۂ جل شکتی نے ہمیشہ شوگ پورہ کو پانی سے محروم رکھا ہے اور شوگ پورہ کے لوگ عرصۂ دراز سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ لوگ ندی نالوں کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہورہے ہیں۔

ویڈیو

انہوں نے محکمۂ جل شکتی کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے جان بوجھ کر ہمیں پانی سے محروم رکھا اور یہاں کی خواتین ایک دو کلو میٹر دور جاکر پانی حاصل کررہی ہیں۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ سے سوال کیا کہ شوگ پورہ کے لوگوں کے ساتھ کیوں زیادتی ہورہی ہے اور لوگ پانی کی ایک ایک بوند کے لئے کیوں ترس رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہندوارہ: ہارٹیکلچر اور فوج نے فارمرس میلے کا کیا انعقاد

انہوں نے پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی پانی کی سپلائی نہ ہونے کی صورت میں زوردار احتجاج کرنے کی بات کہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.