ETV Bharat / bharat

Khaleda Zia Health: خالدہ کی خرابی صحت سے بنگلہ دیش کی سیاست گرمائی

author img

By

Published : Nov 20, 2021, 10:51 PM IST

بی این پی کے جنرل سیکرٹری مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے کہا ہے کہ محترمہ ضیاء موت کے دہانے پر ہیں۔ انہوں نے حکومت سے سابق وزیراعظم کو بہتر علاج کے لیے فوری طور پر بیرون ملک لے جانے کی اجازت دینے کی التجا کی ہے۔ اس کے علاوہ اتحاد میں شامل 20 جماعتوں نے بھی یہ درخواست کی ہے۔

خالدہ ضیا
خالدہ ضیا

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی صدر اور بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی اچانک طبیعت خراب ہونے اورعلاج کے لیے انہیں بیرون ملک لے جانے کے مطالبے کے تعلق سے پارٹی اراکین پارلیمنٹ کے استعفیٰ دئے جانے کی وارننگ سے ملک کی سیاست کاپاراگرم ہو گیا ہے۔ .

بدعنوانی کے الزام میں جیل کی سزا کاٹ رہیں محترمہ ضیاء اس وقت بیمار ہیں اور دارالحکومت ڈھاکہ کے ایور کیئر اسپتال میں داخل ہیں۔ ان کے چھوٹے بھائی شمیم ​​اسکندر نے انہیں بہتر علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی اپیل کی ہے۔

بی این پی کے جنرل سیکرٹری مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے کہا ہے کہ ضیاء موت کے دہانے پر ہیں۔ انہوں نے حکومت سے سابق وزیراعظم کو بہتر علاج کے لیے فوری طور پر بیرون ملک لے جانے کی اجازت دینے کی التجا کی ہے۔ اس کے علاوہ اتحاد میں شامل 20 جماعتوں نے بھی یہ درخواست کی ہے۔

ضیاء کو بیرون ملک نہ بھیجنے کی صورت میں استعفیٰ دینے کی دھمکی دینے والے اراکین اسمبلی نے کہا کہ بی این پی صدرکے ساتھ اگرکچھ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری حکومت کی ہوگی اوروہ پارلیمنٹ سے باہر آجائیں گے۔ ممبران پارلیمنٹ کا کہناہے کہ آرٹیکل 401 کے مطابق حکومت چاہے تو کسی کو رہا کرسکتی ہے یا اسے علاج کے لئے بیرون ملک بھیج سکتی ہے یا اس کی سزامعاف کی جاسکتی ہے۔

بی این پی کے رکن پارلیمنٹ سراج کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون انیس الحق نے پارلیمنٹ میں کہا، ’’بی این پی جومطالبہ کررہی ہے وہ قانون کی کتابوں میں نہیں ہے۔ وہ مجھے جتنی چاہے گالی دے سکتے ہیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں قانون پر عمل کروں گا۔"

مزید پڑھیں:کورونا: سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا 25 ماہ کے بعد رہا



بی این پی لیڈران کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی پر امید ہیں کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ عوامی لیگ کی میٹنگ میں اس پر غور کریں گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.