ETV Bharat / bharat

Woman Saved Train From Possible Accident بزرگ خاتون نے ٹرین کو ممکنہ حادثہ سے بچا لیا

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 9:03 PM IST

Updated : Apr 4, 2023, 10:40 PM IST

70 سالہ خاتون لال کپڑا لے کر بھاگی
70 سالہ خاتون لال کپڑا لے کر بھاگی

کرناٹک میں 70 سالہ خاتون کی عقلمندی اور ہمت سے بڑا ٹرین حادثہ ٹل گیا۔ واقعہ 21 مارچ کا ہے، ٹریک پر درخت گرا دیکھ کر وہ لال کپڑا لے کر ٹرین کی طرف بھاگی اور وقت پر اسے روک لیا۔

منگلورو: منگلورو میں ایک 70 سالہ خاتون نے بڑے ٹرین حادثے کو بچا لیا۔ یہ واقعہ 21 مارچ کو دوپہر تقریباً 2.10 بجے پڈیل-جوکاٹے کے درمیان مندارا جال میں پیش آیا۔یہ درخت 21 مارچ کی رات تقریباً 2.10 بجے ریلوے ٹریک پر گرا۔ اسی وقت مینگلور سے ممبئی جانے والی متسیگندھا ٹرین آ رہی تھی۔ یہ دیکھ کر چندراوتی گھر سے لال کپڑا لے آئی اور اسے ٹرین کے آگے لہرانے لگی۔ خطرے کو بھانپتے ہوئے لوکو پائلٹ نے ٹرین کی رفتار کم کر دی اور ٹرین کو روک دیا۔ اس طرح ایک ممکنہ حادثہ سے بچا گیا۔ بعد ازاں مقامی لوگوں اور محکمہ ریلوے کے ملازمین نے ریلوے ٹریک پر گرے درخت کو ہٹایا۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے چندراوتی نے کہا، 'میں رات کا کھانا کھانے کے بعد گھر کے صحن میں بیٹھی تھی۔ میری بڑی بہن گھر میں سو رہی تھی۔ اسی وقت میں نے دیکھا کہ گھر کے سامنے ریلوے ٹریک پر ایک بڑا درخت گرا ہوا ہے۔

چندراوتی نے کہا کہ 'ہمیشہ کی طرح مجھے اس وقت منگلور سے ممبئی جانے والی ٹرین کا علم تھا۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کروں ٹرین کے ہارن کی آواز سن کر میں نے کسی کو فون کیا اور اطلاع دینے گھر کے اندر چلی گئی۔ میں نے فوراً وہاں ایک سرخ کپڑا دیکھا، اسے لے کراور ٹریک کی طرف روانہ ہوئی،انہوں نے کہا کہ میرے دل کا آپریشن ہوا ہے، اس کے باوجود میں ٹرین کی طرف بھاگی۔ ٹرین تقریباً آدھے گھنٹے تک ٹریک پر کھڑی رہی۔ بعد میں مقامی لوگوں کی مدد سے درخت کو ہٹا دیا گیا۔ لوگ چندراوتی کے کام کی تعریف کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Stone Pelting In Hooghly ہوگلی میں ایک بار پھر پتھر بازی، ریل خدمات معطل

Last Updated :Apr 4, 2023, 10:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.