ETV Bharat / bharat

Droupadi Murmu on Kargil Vijay Diwas: کارگل وجے دیوس مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری کی علامت، مرمو

author img

By

Published : Jul 26, 2022, 9:38 AM IST

Droupadi Murmu on Kargil Vijay Diwas
کارگل وجے دیوس مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری کی علامت، مرمو

کارگل وجے دیوس کے موقع پر صدر دروپدی مرمو نے کہا کہ 'کارگل وجے دیوس ہماری مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری اور عزم کی علامت ہے۔ میں ان تمام بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔'Droupadi Murmu on Kargil Vijay Diwas

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے منگل کو کہا کہ 'کارگل وجے دیوس' Kargil Vijay Diwas مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیشہ ان بہادر سپاہیوں کے مقروض رہیں گے، جنہوں نے مادر ہند کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ 26 جولائی 1999 کو بھارتی فوج نے لداخ میں کارگل کی برفیلی بلندیوں پر تقریباً تین ماہ تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد فتح کا اعلان کرتے ہوئے 'آپریشن وجے' کے کامیاب خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ اس دن کو ہندوستان کی فتح کی یاد میں 'کارگل وجے دیوس' کے طور پر منایا جاتا ہے۔Droupadi Murmu on Kargil Vijay Diwas

  • कारगिल विजय दिवस हमारे सशस्त्र बलों की असाधारण वीरता, पराक्रम और दृढ़ संकल्प का प्रतीक है। भारत माता की रक्षा के लिए अपने प्राण न्योछावर करने वाले सभी वीर सैनिकों को मैं नमन करती हूं। सभी देशवासी, उनके और उनके परिवारजनों के प्रति सदैव ऋणी रहेंगे। जय हिन्द!

    — President of India (@rashtrapatibhvn) July 26, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہا کہ کارگل وجے دیوس ہماری مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری اور عزم کی علامت ہے۔ میں ان تمام بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہوں، جنہوں نے 'بھارت ماتا' کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ ملک ہمیشہ ان کا اور ان کے اہل خانہ کا مقروض رہے گا۔ جئے ہند۔'مرمو نے ہندی میں ایک ٹویٹ میں کہا۔ واضح رہے کہ کارگل جنگ میں ملک نے 500 سے زیادہ فوجیوں کو کھو دیا تھا۔Droupadi Murmu on Kargil Vijay Diwas

یہ بھی پڑھیں: Kargil Vijay Diwas 2022: پہاڑ پر جنگ، اوپر سے گرتے ہوئے شعلے... بھارت کے سورماؤں نے پاک فوج کو ہرایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.