ETV Bharat / bharat

BBC Documentary on PM Modi جے این یو انتظامیہ نے طلبہ یونین کے دفتر کا بجلی اور انٹرنیٹ کنکشن منقطع کردیا

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 10:11 PM IST

Updated : Jan 24, 2023, 10:57 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جے این یو انتظامیہ کی سخت ہدایات کے باوجود طلبہ کا ایک گروپ بی بی سی کی دستاویزی فلم کی اسکریننگ کرنا چاہتا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے ڈاکومنٹری کی اسکریننگ سے روکنے کے لیے طلبہ یونین کے دفتر کا بجلی اور انٹرنیٹ کنکشن منقطع کر دیا۔ اس کے بعد بھی 100 سے زائد طلباء اپنے موبائل فون اور لیپ ٹاپ پر بی بی سی کی دستاویزی فلمیں دیکھ رہے تھے جن پر پتھراو کیے جانے کی خبر ہے۔

نئی دہلی: جواہر لعل نہرو (جے این یو) انتظامیہ نے نریندر مودی پر بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش روکنے کے لیے طلبہ یونین کے دفتر کی بجلی اور انٹرنیٹ کنکشن کاٹ دیا ہے۔ جے این یو انتظامیہ کی سخت ہدایات کے باوجود طلبہ کا ایک گروپ دستاویز کی اسکریننگ کے اپنے موقف سے پچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھا جس کے بعد انتظامیہ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

بجلی اور انٹرنیٹ کنکشن منقطع ہونے کے باوجود 100 سے زائد طلباء اپنے موبائل فون اور لیپ ٹاپ پر بی بی سی کی دستاویزی فلمیں دیکھ رہے تھے۔ جے این یو طلبہ یونین نے کہا ہے کہ وہ اس دستاویزی فلم کی اسکریننگ نہیں کر رہے ہیں، طلبہ اسے اپنے لیپ ٹاپ اور موبائل میں دیکھ رہے ہیں۔ جس پر پتھراو کیے جانے کی بھی خبر ہے۔ دراصل جے این یو اسٹوڈنٹس یونین آج یعنی منگل کی رات 9 بجے یونیورسٹی میں بی بی سی کی جانب سے پی ایم مودی پر بنائی گئی دستاویزی فلم دکھانا چاہتی تھی، لیکن جے این یو انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی۔

جے این یو انتظامیہ نے طلبہ یونین کو ہدایت دی تھی کہ اگر دستاویزی فلم دکھائی گئی تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ اس پر طلبہ یونین نے جے این یو انتظامیہ سے سوال کیا تھا کہ دستاویزی فلم دکھا کر وہ یونیورسٹی کے کن اصولوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں؟ طلبہ یونین نے کہا ہے کہ وہ اس دستاویزی فلم کو دکھا کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب نہیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: BBC Documentary on PM Modi جے این یو میں بی بی سی کی دستاویزی فلم کی اسکریننگ پر انتظامیہ کا انتباہ

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے جمعہ کو بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم کو شیئر کرنے والے ٹویٹس کو روکنے کا حکم دیا تھا جس میں پی ایم مودی پر تنقید کی گئی ہے۔ جن ٹوئٹس کے ذریعے بی بی سی کی دستاویزی فلم کا یوٹیوب لنک شیئر کیا گیا ہے انہیں بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے بی بی سی کی اس دستاویزی فلم کو ایسے پروپیگنڈے کا حصہ قرار دیا تھا جو نوآبادیاتی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گجرات فسادات کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی نے نریندر مودی کو کلین چٹ دے دی تھی۔ کمیٹی کو کیس میں مودی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا تھا۔

Last Updated :Jan 24, 2023, 10:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.