Khanqah-e-Niazia: بریلی کی خانقاہ عالیہ نیازیہ میں جشنِ چراغاں

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 7:12 PM IST

lighting in Khanqah E Niazia  Khanqah E Niazia news  jashn e chiraghan in Khanqah E Niazia  etv bharat urdu news  خانقاہ عالیہ نیازیہ میں جشنِ چراغاں کا انعقاد  خانقاہ عالیہ نیازیہ  خانقاہ عالیہ نیازیہ میں عقیدتمندوں کا ہجوم  خانقاہ عالیہ نیازیہ میں لوگوں نے مانگی منتیں

ہر سال کی طرح رواں سال بھی صوفی سلسلہ کی خانقاہِ عالیہ نیازیہ میں تین سو برس پرانی روایت جشن چراغاں کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ جیسے جیسے رات کی تاریکیاں گہری ہونے لگیں، منّتوں کے چراغ روشن ہونے لگے۔ اس تقریب میں تمام مذاہب لوگ کے عقیدت مند شامل تھے۔

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں خانقاہ عالیہ نیازیہ میں جشنِ چراغاں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام مذاہب کے عقیدت مندوں نے شرکت کی اور اپنی منّت کا چراغ روشن کیا۔ یہاں آنے والے زائرین کا عقیدہ ہے کہ جو لوگ منّت مانگ کر اپنا چراغ روشن کرتے ہیں، اُنکی مُراد ایک برس کے دوران پوری ہوجاتی ہے اور وہ آئندہ برس ایک چاندی کا اور گیارہ مٹّی کے چراغ روشن کرتے ہیں۔

ہر سال کی طرح رواں سال بھی صوفی سلسلہ کی خانقاہِ عالیہ نیازیہ میں تین سو برس قدیمی روایت جشن چراغاں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ جیسے جیسے رات کی تاریکیاں گہری ہونے لگیں، منّتوں کے چراغ روشن ہونے لگے۔ تمام مذاہب لوگ کے عقیدت مند کے ساتھ منّتوں کے چراغ روشن کرتے گئے اور یکے بعد دیگرے ہزاروں چراغوں سے رات کی تاریکی روشنی میں تبدیل ہوتی گئی اور ہر طرف روحانیت کی روشنی نظر آنے لگی۔

خانقاہ عالیہ نیازیہ میں جشنِ چراغاں کی تقریب کا انعقاد

مزید پڑھیں:۔ بریلی: خانقاہ عالیہ نیازیہ سے جلوس نہیں نکالا گیا


خانقاہِ عالیہ نیازیہ میں جشنِ چراغاں میں شامل ہونے کے لئے تمام زائرین قطار میں لگ جاتے ہیں اور اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں۔ دوپہر سے ہی کئی لوگ قطار میں بڑی عقیدت و محبت کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں۔ روایت کے طور پر سجّادہ نشین حضرت مہندی میاں نے خصوصی دعا کرکے اپنے ہاتھ سے تمام عقیدت مندوں کو چراغ تقسیم کئے۔ اس دوران حضرت غوثِ اعظم اور حضرت محبوب الٰہی کی شان میں منقبت کا نظرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔ قوّالی کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ گزشتہ رات غوثِ اعظم اور نظام الدین اولیا کے قل کی رسم ادا کی گئی۔ سجّادہ نشین نے امن کے ساتھ ملک اور قوم کی ترقی اور عقیدت مندوں کے حق، فلاح و بہبود کے لئے دعا فرمائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.