ETV Bharat / bharat

جے شنکر کی برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ کیمرون سے ملاقات

author img

By PTI

Published : Nov 13, 2023, 10:06 PM IST

برطانیہ میں آئندہ برس ہونے والے انتخابات سے قبل کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو وزیر خارجہ بنا دیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ جے شنکر، جو اس وقت برطانیہ کے دورے پر ہیں، نے ان سے ملاقات کرکے مبارکباد دی اور مغربی ایشیا کی صورتحال، روس یوکرین تنازعہ اور ہند بحرالکاہل خطے پر تبادلہ خیال کیا۔ jaishankar meets Cameron

jaishankar meets newly UK Foreign Secretary Cameron
جے شنکر کی برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ کیمرون سے ملاقات

لندن: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کو برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی اور دو طرفہ اسٹریٹجک شراکت داری پر تفصیلی بات چیت کی۔ یہ ملاقات برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کی جانب سے اگلے سال ہونے والے عام انتخابات سے قبل کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کیمرون کو نیا وزیر خارجہ مقرر کرنے کے چند گھنٹے بعد ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رشی سنک کے کابینہ میں یہ ردوبدل ایک ایسے دن ہوا جب سبکدوش ہونے والے وزیر خارجہ جیمز کلیورلی جے شنکر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کرنے والے تھے۔ جے شنکر اس وقت پانچ روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ میں ہیں۔ جے شنکر نے اتوار کو برطانوی وزیراعظم رشی سنک کے ساتھ وزیر اعظم کی رہائش گاہ اور دفتر 'ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ' میں چائے پر بات چیت کی تھی۔

  • A pleasure to meet UK Foreign Secretary @David_Cameron this afternoon on his first day in office. Congratulated him on his appointment.

    Held a detailed discussion on realizing the full potential of our strategic partnership.

    Also exchanged views on the situation in West Asia,… pic.twitter.com/guxyCxLuRM

    — Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) November 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

جے شنکر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، 'برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے آج دوپہر کو ان کی تقرری کے پہلے ہی دن ملاقات کرکےخوشی ہوئی اور ان کو مبارکباد دی۔ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر تبادلہ خیال کیا۔

جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے کیمرون کے ساتھ مغربی ایشیا کی صورتحال، روس یوکرین تنازعہ اور ہند بحرالکاہل خطے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جے شنکر نے یہ بھی کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ کیمرون 2010 سے 2016 تک برطانیہ کے وزیر اعظم رہے اور 2005 سے 2016 تک کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.