ISRO's PSLV-C53 Mission: اسرو کا سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ لانچ

author img

By

Published : Jun 30, 2022, 6:35 PM IST

Updated : Jun 30, 2022, 7:41 PM IST

Etv Bharat

اسرو نے 30 جون 2022 کو PSLV-C53/DS-EO مشن کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا ہے۔ اس راکٹ میں تین کمرشل سیٹلائٹ جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اس راکٹ سے بھارت کی POEM بھی بھیجی جا رہی ہے۔ جس میں اسٹارٹ اپ کمپنی کے پاس دو ڈیمانسٹریٹر سیٹلائٹس ہیں۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے 30 جون 2022 کو سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے PSLV-C53/DS-EO مشن کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔ اس مشن کی الٹی گنتی 24 گھنٹے پہلے 29 جون کی شام 5 بجے شروع ہو گئی تھی۔ یہ NewSpace India Limited (NSIL) کے دوسرے تجارتی مشن آغاز ہے۔ اس سے پہلے 14 فروری 2022 کو، اسرو نے سری ہری کوٹا سے PSLV-C52/EOS-4 مشن کا آغاز کیا۔

اسرو کا سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ لانچ

سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز کے دوسرے لانچ پیڈ سے پی ایس ایل وی راکٹ کی یہ 16ویں پرواز تھی۔ بنگلورو میں مقیم دگانتارا روبسٹ انجینئرنگ پروٹون فلوروسینس میٹر (ROBI) پروٹون ڈوسیمیر پے لوڈ اور دھرو اسپیس سیٹلائٹ آربیٹل ڈیپلائر (DSOD 1U) کو اس راکٹ کے ساتھ بھیجا گیا ہے۔ دونوں اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے سیٹلائٹ ہیں۔ ان دونوں کے علاوہ 44.4 میٹر اونچے PSLV-C53 راکٹ میں تین اور سیٹلائٹ ہوں گے۔ یہ راکٹ سیٹلائٹس کو زمین کے خط استوا سے 570 کلومیٹر اوپر میں تعینات کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ISRO Launches Radar Imaging Satellite: اسرو کا اس سال کا پہلا سٹلائیٹ پی ایس ایل وی سی 52 لانچ

Last Updated :Jun 30, 2022, 7:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.