ETV Bharat / bharat

new covid variant: اسرائیل میں کورونا کا نیا ویریئنٹ

author img

By

Published : Mar 17, 2022, 1:18 PM IST

اسرائیل کے ایپیڈیمک ریسپانس چیف سلمان الزرقا نے کہا کہ اس نئے کووڈ ویریئنٹ میں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیل کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ یہ قسم ابھی تک دنیا میں کہیں نہیں پائی گئی۔ Israel Records New Covid Variant

اسرائیل میں کورونا کا نیا ویریئنٹ
اسرائیل میں کورونا کا نیا ویریئنٹ

اسرائیل کی وزارت صحت نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے نئے کووڈ ویریئنٹ کے دو کیسز درج کیے ہیں، وہیں حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس سے پریشان نہیں ہیں۔ اسرائیل کے بین گورین ہوائی اڈے پر پہنچنے والے دو مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ میں یہ قسم پائی گئی۔ یہ ویریئنٹ اومیکرون کے دو ذیلی ویریئنٹ بی 1 اور بی 2 اسٹرینز سے بنا ہے۔ اس قسم کے اب تک پائے جانے والے دو مریض بخار، سر درد اور جسم میں درد کی ہلکی علامات میں مبتلا ہیں۔ تاہم انہیں خصوصی طبی علاج کی ضرورت نہیں ہے۔ Israel Records New Covid Variant

اس پر اسرائیل کے ایپیڈیمک ریسپانس چیف سلمان الزرقا نے کہا کہ اس میں کوئی فکر کرنے کی بات نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیل کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ یہ قسم ابھی تک دنیا میں کہیں نہیں پائی گئی۔

اہم بات یہ ہے کہ اسرائیل کی 9.2 ملین آبادی میں سے اب تک 4 ملین سے زیادہ لوگوں کو کورونا وائرس ویکسین کی تین خوراکیں دی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.