ETV Bharat / bharat

ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس میں بھارتی دستے کی کارکردگی قابل ستائش: نائیڈو

author img

By

Published : Sep 19, 2021, 10:48 PM IST

ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس میں بھارتی دستے کی کارکردگی قابل ستائش
ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس میں بھارتی دستے کی کارکردگی قابل ستائش

ایم وینکیا نائیڈو نے اتوار کے روز ہریانہ کے گروگرام میں ٹوکیو پیرالمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے کے لیے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس میں ہندوستانی دستے کی کارکردگی بہترین رہی۔ اس سال کےکھیلوں میں ملک نے سب سے زیادہ تمغے جیتے۔ یہ سب باصلاحیت کھلاڑیوں کے جذبے کی وجہ سے ممکن ہو سکا ہے ۔

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نےمقامی سطح پرمعذور کھلاڑیوں کو سہولیات دستیاب کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ وبا کی مایوسی کے اندھیرے کے درمیان کھلاڑیوں کی حصولیابیوں نےانسانیت کو امید کی نئی کرن دکھائی ہے۔
نائیڈو نے اتوار کے روز ہریانہ کے گروگرام میں ٹوکیو پیرالمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے کے لیے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس میں ہندوستانی دستے کی کارکردگی بہترین رہی۔ اس سال کےکھیلوں میں ملک نے سب سے زیادہ تمغے جیتے۔ یہ سب باصلاحیت کھلاڑیوں کے جذبے کی وجہ سے ممکن ہو سکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی اولمپک اور پیرا اولمپک کھیلوں میں دنیا بھر کے کھلاڑیوں نے نئے عالمی اور اولمپک ریکارڈ قائم کیے اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نائیڈو نے کہا کہ یہ کھیل انتہائی غیر معمولی حالات میں منعقد کیے گئے تھے۔ کھلاڑیوں پر کئی قسم کی پابندیاں تھیں۔

مزید پڑھیں: چھتیس گڑھ: سابق وزیر راجندر پال سنگھ بھاٹیا نے کی خودکشی

اسٹیڈیم بند رہنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کی تربیت متاثر ہوئی۔ ایسے غیر معمولی حالات میں کھلاڑیوں کی کامیابیاں زیادہ شاندار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیرالمپکس میں کھلاڑیوں کی کامیابیاں ملک کے لیے کہیں زیادہ اہم ہیں۔
تقریب میں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہرلال کھٹر ، ریاستی وزیر کھیل سندیپ سنگھ اور کئی معززین موجود تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.