ETV Bharat / bharat

چھتیس گڑھ: سابق وزیر راجندر پال سنگھ بھاٹیا نے کی خودکشی

author img

By

Published : Sep 19, 2021, 9:50 PM IST

بی جے پی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر راجندر پال سنگھ بھاٹیا نے خودکشی کرلی ہے۔

چھتیس گڑھ: سابق وزیر راجندر پال سنگھ بھاٹیا نے کی خودکشی
چھتیس گڑھ: سابق وزیر راجندر پال سنگھ بھاٹیا نے کی خودکشی

چھتیس گڑھ کے سینئر بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر راجندر پال سنگھ بھاٹیا نے خودکشی کرلی ہے۔ پولیس سے موصولہ معلومات کے مطابق راجندر پال سنگھ نے اپنے گھر میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔

اس خودکشی کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ انہوں نے اتوار کی شام 7 بجے یہ قدم اٹھایا۔ وہ چھوریا میں اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ رہ رہے تھے۔ وہ شام کو گھر پر اکیلے تھے۔

جب راجندر پال سنگھ بھاٹیا کے چھوٹے بھائی گھر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ ان کی لاش پھندے سے لٹکی پڑی ہوئی ہے۔ راجندر پال سنگھ کی خودکشی کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

بھاٹیا کی خودکشی کی خبر کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ابھی تک پولیس کو کمرے سے کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ پولیس اہل خانہ سے پوچھ گچھ کرکے اس معاملے کا معمہ حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: خودکشی اور منشیات کو روکنے کے لیے بیداری پروگرام

راجندر پال سنگھ بھاٹیا وزیر ٹرانسپورٹ اور سی ایس آئی ڈی سی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ سنہ 2014 کے اسمبلی انتخابات میں جب انہیں بی جے پی نے ٹکٹ نہیں دیا تو انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا اور وہ دوسرے مقام پر رہے۔

سال 2003 میں راجندر پال سنگھ بھاٹیا کو بی جے پی نے ٹکٹ دیا اور وہ رکن اسمبلی بن گئے۔ اس کے بعد ہی انہوں نے وزیر کا عہدہ سنبھالا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.