Shahbaz Ahmad بنگلہ دیش دورے کے لئے شہباز احمد بھارتی ٹیم میں شامل

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 8:35 PM IST

بنگلہ دیش دورے کے لئے شہباز احمد بھارتی ٹیم میں شامل

بنگلہ دیش کے دورے کے لیے ٹیم انڈیا میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ رویندر جڈیجہ اور یش دیال چوٹ کی وجہ سے اس دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ تیز گیند باز کلدیپ سین اور مدھیہ پردیش کے آل راؤنڈر شہباز احمد کو شامل کیا گیا ہے۔Shahbaz Ahmad

نئی دہلی:بھارتی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے دورے کے دوران 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔ سینئر ٹیم کے ساتھ ہندوستان اے ٹیم کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ ٹیم بنگلہ دیش میں دو چار روزہ میچ کھیلے گیIndian Cricket Team Announced For Tour Of Bangladesha

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی بار ٹیم انڈیا میں منتخب ہونے والے یش دیال کی کمر کے نچلے حصے میں تکلیف ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں ٹیم سے باہر کرنا پڑا۔ دوسری جانب رویندرا جڈیجا کو اب بھی گھٹنے میں مسئلہ ہے۔ اگست-ستمبر کے دوران متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں انہیں باہر کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے جڈیجہ باہر ہیں۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم دونوں کھلاڑیوں کی فٹنس کی نگرانی کر رہی ہے۔

کلدیپ اور شہباز نیوزی لینڈ کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا حصہ ہیں۔ اب انہیں بنگلہ دیش کے دورے پر بھی ٹیم میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:2023 World Cup بھارت کی نیوزی دورے سے ورلڈ کپ کی تیاری شروع

بنگلہ دیش میں ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم انڈیا

روہت شرما (کپتان)، لوکیش راہل (نائب کپتان)، شیکھر دھون، وراٹ کوہلی، رجت پاٹیدار، شریس ائیر، راہل ترپاٹھی، رشبھ پنت (وکٹ)، ایشان کشن (وکٹ)، شہباز احمد، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، شاردول ٹھاکر، محمد شامی، محمد سراج، دیپک چاہر اور کلدیپ سین۔

پہلے میچ کے لیے انڈیا اے

ابھیمنیو ایشورن (کپتان)، روہن کنومل، یشسوی جیسوال، یش دھول، سرفراز خان، تلک ورما، اپیندر یادو (وکٹ کیپر)، سوربھ کمار، راہل چاہر، جینت یادو، مکیش کمار، نودیپ سینی اور اتیت سیٹھ۔

دوسرے میچ کے لیے انڈیا اے

ابھیمنیو ایشورن (کپتان)، روہن کنومل، یشسوی جیسوال، یش دھول، سرفراز خان، تلک ورما، اپیندر یادو (وکٹ کیپر)، سوربھ کمار، راہل چاہر، جینت یادو، مکیش کمار، نودیپ سینی، اتیتھ سیٹھ، چیتشور پجارا اور کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)Indian Cricket Team Announced For Tour OfBangladesha

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.