ETV Bharat / bharat

Rajnath Singh in Jammu: پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے تھے لیکن اس کا رویہ مختلف ہے، راج ناتھ سنگھ

author img

By

Published : Jul 24, 2022, 8:54 PM IST

Defense Minister Rajnath Singh
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ Defense Minister Rajnath Singh نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایہ ملک (پاکستان) کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ تعلقات چاہتے تھے لیکن اس کا رویہ مختلف ہے۔ آزادی کے بعد جموں و کشمیر کو جنگ کا تھیٹر بنا دیا گیا لیکن ہمارے بہادر فوجی و دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کے بدولت ملک کی خود مختاری کو زک پہنچانے کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوئی۔ Rajnath Singh in Jammu

جموں: مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں میں Rajnath Singh in Jammu کرگل وجے دیوس کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب کے دوران کہا کہ بھارت پڑوسی ملک کے ساتھ دوستی کا خواہاں ہے لیکن پاکستان کا رویہ مختلف ہے۔ آزادی کے بعد جموں وکشمیر کو جنگ کا تھیٹر بنا دیا گیا لیکن ہمارے بہادر فوجیوں اور دیگر سیکورٹی فورسز کی عظیم قربانیوں کی وجہ سے بھارت کی سالمیت اور خود مختیاری کو نقصان پہنچانے کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا جموں میں کرگل وجے دیوس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

راج ناتھ سنگھ Rajnath Singh نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ کرگل جنگ کے دوران پاکستانی درانداز بھارتی حدود میں گھس آئے تھے لیکن ہمارے بہادر فوجیوں نے جوابی کارروائی کی تو پاکستانی رینجرس اور دراندازوں کو چوکیوں سے بھاگنا پڑا۔وزیر دفاع کے مطابق وکرم بترا کرگل جنگ کے عظیم ہیرو ہیں اور اس جنگ کے دوران ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سبھی ہیروز ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں اپنے تمام شہداکو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جنہوں نے دراندازی کرنے والے پاکستانیوں کو واپس دھکیلنے کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔

راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ کرگل جنگ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ سال 1961 اور 75میں جنگیں ہوئیں جس دوران بھارتی افواج نے پاکستان کو شکست کا مزہ چکھایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج نے ماضی میں بہت آپریشن کئے اور ضرورت پڑنے پر مستقبل میں بھی ہوں گے۔ پاکستان ہمارا پڑوسی ہے، آنجہانی واجپائی جی نے کہاکہ ہم اپنا پڑوسی نہیں بدل سکتے ، ہم اپنے پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ وزیر دفاع کے مطابق جنگوں میں شکست کے بعد اب ہمسایہ ملک نے پراکسی جنگ شروع کی ہے تاکہ معصوم شہریوں کا خون بہایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھین: Rajnath Singh Jammu Visit: کرگل وجے دیوس پر راجناتھ سنگھ جموں و کشمیر دورے پر

سنگھ نے کہاکہ کرگل میں پاکستان نے شرارت کرنے کی کوشش کی اُس کو منہ کی کھانی پڑی اور آج تک وہ اس جنگ کو نہیں بھول سکا ہے۔ اُن کے مطابق ایٹمی تجربے کے دوران ہمیں متوقع بین الاقوامی حمایت نہیں ملی لیکن واجپائی جی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی خاطر واجپائی جی بس کے ذریعے پاکستان گئے اور وہاں پر ایک اعلامیہ پر دستخط بھی کئے لیکن پاکستان نے اس کے بدلے کرگل جنگ شروع کی۔ وزیر دفاع نے واضح کیا کہ اگر کسی نے بھارت کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات کی تو انہیں سبق سکھایا جائے گا۔

پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کو واپس لینے کے حوالے سے بڑا بیان دیتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ایک قرار داد پاس کی گئی کہ پی او کے ہندوستان کا حصہ ہے اور ایسا ہو کر رہے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ پی او کے پناہ گزینوں کو پورا انصاف ملنا چاہئے کیونکہ وہ بھارت کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہم یہ نہیں بھول سکتے کہ بابا امر ناتھ یہاں ہے تو ماتا شاردا وہاں کیسے ہوسکتی ہے؟ وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ پاکستان کو ہماری طاقت کے بارے میں پوری طرح سے واقفیت حاصل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.