ETV Bharat / bharat

India Coronavirus Update ملک میں کورونا وائرس کے 1112 نئے معاملے

author img

By

Published : Oct 27, 2022, 12:12 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے 1,112 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران اس بیماری سے دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ریاست اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے 25 فعال کیسز درج ہوئے ہیں۔ دہلی میں سب سے زیادہ 20 ایکٹو کیسز ہیں۔ India Coronavirus Update

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے 1,112 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران اس بیماری سے دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219 کروڑ 58 لاکھ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ اس دوران ملک میں کورونا کے 1112 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1,892 افراد کووڈ-19 انفیکشن سے نجات حاصل کرچکے ہیں، جس کی وجہ سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4,40,97,072 ہو گئی ہے اور صحت کی شرح 98.77 فیصد ہے۔India Coronavirus Update

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ریاست اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے 25 فعال کیسز درج ہوئے ہیں۔ دہلی میں سب سے زیادہ 20 ایکٹو کیسز ہیں، گوا اور جھارکھنڈ میں دو دو اور پڈوچیری میں ایک ایکٹو کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران اس وبا کی وجہ سے دو افراد کی موت ہو گئی ہے، اس کے ساتھ ہی ملک میں مرنے والوں کی تعداد 5,28,987 پر مستحکم ہے۔ شرح اموات 1.18 فیصد ہے۔

کیرالہ میں بھی تین فعال کیسوں کی کمی سے ان کی تعداد کم ہو کر 3,626 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 67,45,609 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,361 پر مستحکم ہے۔ قومی دارالحکومت میں، فعال معاملات کی تعداد 200 سے بڑھ کر 362 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1978931 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 26,508 پر مستحکم ہے۔ کرناٹک میں کووڈ-19 انفیکشن کے 189 معاملے کم ہو کر 1,953 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 40,25,944 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40,296 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں کورونا وبا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 2,496 ہے اور اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 79,79,019 ہو گئی ہے۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 1,48,379 ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وبا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 66 کم ہو کر 1,194 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 20,95,159 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 21,527 پر مستحکم ہے۔ دریں اثنا، تمل ناڈو میں 203 کیسز کم ہو کر 2533 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 3550645 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 38048 ہے۔

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 ایکٹو کیسز کم ہو کر 517 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 12,65,060 ہے اور مرنے والوں کی تعداد 11,038 پر مستحکم ہے۔ راجستھان میں کووڈ-19 انفیکشن کے 34 کیسوں کی کمی کے ساتھ ہی فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 320 ہو گئی ہے اور اب تک 13,04,226 لوگوں نےاس وبا سے نجات حاصل کی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 9,644 ہے۔ اوڈیشہ میں کورونا وبا کے 36 کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی ریاست میں فعال کیسز کم ہو کر 346 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 13 لاکھ 26 ہزار 410 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 203 پر مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک میں کورونا کے 27 ایکٹو کیسز بڑھے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.