ETV Bharat / bharat

Om Birla on India And Mexico Relations بھارت اور میکسیکو میں جمہوری اقدار مشترک ہیں، لوک سبھا اسپیکر

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 10:33 PM IST

بھارت اور میکسیکو میں جمہوری اقدار مشترک ہیں، لوک سبھا اسپیکر
بھارت اور میکسیکو میں جمہوری اقدار مشترک ہیں، لوک سبھا اسپیکر

پارلیمنٹ ہاؤس میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھارت اور میکسیکو کے درمیان مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی وابستگیوں کا ذکر کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ بھارت اور میکسیکو جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں، جس سے ان کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں انڈیا ،میکسیکو پارلیمانی دوستی گروپ کے صدر ڈپٹی سلواڈور کیروکیبریرا کی قیادت میں میکسیکو کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر برلا نے گزشتہ سال اپنے دورے کے دوران میکسیکو میں انڈیا ،میکسیکو فرینڈشپ گارڈن کے افتتاح کا ذکر کرتے ہوئے بھارت، میکسیکو پارلیمانی تعلقات کو مزید قریب کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی وابستگیوں کا ذکر کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ بھارت اور میکسیکو جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں، جس سے ان کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ کہ دونوں ملکوں کے اراکین پارلیمنٹ کو ایک دوسرے کی بہترین روایات اور تجربات کا تبادلہ کرتے رہنا چاہیے۔ برلا نے امید ظاہر کی کہ دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان اس طرح کے مذاکرات ہوتے رہیں گے۔

بھارت اور میکسیکو کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے سلسلے میں برلا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور میکسیکو کے صدر نے نئی اقتصادی اصلاحات کی ہیں، جس سے ہندوستان اور میکسیکو میں سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔ دنیا کی 5ویں بڑی معیشت ہونے کے حوالے سے برلا نے کہا کہ میکسیکو لاطینی امریکہ میں بھی ایک مضبوط، متحرک اور سرکردہ معیشت ہے۔

جی 20 کی بھارت کی صدارت کا حوالہ دیتے ہوئے برلا نے کہا کہ اس سال G-20 کے سربراہی اجلاس کا موضوع وسودھیوا کٹمبکم (ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل ) ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ہندوستانی پارلیمنٹ P-20 کا بھی اہتمام کر رہی ہے جو کہ G-20 ممالک کی پارلیمانوں کے پریزائیڈنگ افسران کی کانفرنس ہے۔ برلا نے تمام اراکین کو آگاہ کیا کہ P-20 کا مقصد عالمی حکمرانی میں پارلیمانی پہلو کو شامل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی 20 کا بنیادی ہدف بین الاقوامی عہد کے سلسلے میں بیداری پھیلانا ، سیاسی حمایت حاصل کرنا اور متعلقہ ملکوں کی طرف سے زمینی سطح پر ان معاہدوں پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Om Birla On Indo Australia Relations بھارت-آسٹریلیا تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، لوک سبھا اسپیکر

برلا نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ P-20 میں ہندوستان کو میکسیکو کی حمایت حاصل رہے گی اور دونوں ممالک مشترکہ چیلنجوں کا موثر حل تلاش کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے اس سال P20 کے سربراہی اجلاس میں چیمبر آف ڈیپوٹیز کے صدر، ہز ایکسیلینسی سینٹیاگوکریل اور سینیٹ کے صدر الیجینڈرو آرمینٹامیور کے درمیان ایک فعال شراکت کی امید کا اظہار کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.