ETV Bharat / bharat

Ek Shayar Series: شاعر اور انکم ٹیکس آفیسر اسلم حسن کا شعری سفر

author img

By

Published : Jan 1, 2022, 2:46 PM IST

Updated : Jan 1, 2022, 5:15 PM IST

Ek Shayar Series
شاعر اور انکم ٹیکس آفیسر اسلم حسن کا شعری سفر

خطہ سیمانچل سے تعلق رکھنے والے اسلم حسن اس وقت بہار انکم ٹیکس، جی ایس ٹی محکمہ میں ایڈیشنل کمشنر جیسے اہم عہدے پر فائز ہیں۔ موصوف ایک طرف جہاں اعلیٰ منصب پر فائز ہوکر اپنی ڈیوٹی ادا کر رہے ہیں، وہیں دوسری جانب آپ ایک بہترین شاعر و ادیب ہیں۔bihar income tax officer aslam hassan is urdu hindi poet

پٹنہ: اسلم حسن کو شعر و ادب سے ذوق وراثت میں ملی۔ آپ کے دادا ظہور الحسن ارریہ کے مشہور شاعر تھے۔ وہیں آپ کے والد ایڈیشنل جج الحاج زبیر الحسن غافل کا شمار بہار میں طنز و مزاح کے معروف شاعروں میں ہوتا تھا۔ گھر کے ادبی ماحول میں پرورش پانے والے اسلم حسن نے بھی شاعری میں طبع آزمائی کی اور ایک بہترین شاعر کے طور پر سامنے آئیں۔ اب تک مختلف اصناف میں سو سے زائد آزاد نظم و غزل کہہ چکے ہیں۔

ویڈیو

ایڈیشنل کمشنر اسلم حسن نے اپنے ادبی سفر کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں زمانہ طالب علمی سے ہی شعر و ادب کا شوق تھا۔ پڑھنے کے زمانے میں ہی اشعار کہنا شروع کر چکا تھا اور اصلاح والد صاحب سے کراتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میری شاعری پر میرے والد صاحب کا رنگ سب سے زیادہ غالب ہے۔ اس کے علاوہ علامہ اقبال، مرزا غالب، شاد عظیم آبادی، رضا نقوی واہی وغیرہ کو بھی بطور خاص سننا پڑھنا پسند کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اردو کے ساتھ ہندی زبان میں بھی شاعری کی ہے۔

gst anthem by aslam hassan

Ek Shayar Series
شاعر اور انکم ٹیکس آفیسر اسلم حسن کا شعری سفر

یہ بھی پڑھیں:

Ek Shayar Series: معروف شاعر ہاشم فیروز آبادی سے خصوصی گفتگو

ایک سوال کے جواب میں کمشنر اسلم حسن نے کہا کہ انکم ٹیکس کا اپنا ایک ترانہ ہے، جسے میں نے ہی لکھا ہے۔ اسے مشہور گلوکار زبین نوٹیال نے گایا ہے۔ اسلم حسن نے کہا کہ اردو ادب تفریح کی چیز نہیں بلکہ اس میں تہذیب و تمدن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک شخص کے اندر ایک شاعر چھپا ہوا ہے۔ جو اپنے اندر کی چیزوں کو محسوس کرتا ہے اور قلم کے ذریعے اس کی عکاسی کرتا ہے وہی شاعر کہلاتا ہے۔ اس خصوصی انٹرویو میں دیکھیے اسلم حسن نے مزید کیا کہا۔

Ek Shayar Series
شاعر اور انکم ٹیکس آفیسر اسلم حسن کا شعری سفر
Last Updated :Jan 1, 2022, 5:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.