ETV Bharat / bharat

Himanta Biswa Sarma On Bharat Jodo Yatra 'کانگریس کو بھارت جوڑو یاترا مہم، پاکستان میں شروع کرنی چاہئے'

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 12:06 PM IST

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 1947 میں کانگریس کے دور میں بھارت تقسیم ہوا تھا، اگر وہ بھارت جوڑو یاترا شروع کرنا چاہتے ہیں تو راہل گاندھی کو پاکستان میں ایسا کرنا چاہیے۔ بھارت میں ایسی یاترا کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ بھارت جڑا ہوا اور متحد ہے۔ Himanta Biswa Sarma On Bharat Jodo Yatra

کانگریس کو بھارت جوڑو یاترا مہم پاکستان میں شروع کرنی چاہئے
کانگریس کو بھارت جوڑو یاترا مہم پاکستان میں شروع کرنی چاہئے

کوکراجھار: آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے بدھ کو شروع ہونے والی کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' پر طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ 'بھارت جوڑو یاترا' مہم شروع کرنا چاہتے ہیں تو پارٹی کو یہ مہم پاکستان میں چلانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے سے ہی جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت 1947 میں تقسیم ہوا تھا، اس لئے بھارت جوڑو یاترا شروع کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1947 میں کانگریس کے دور میں بھارت تقسیم ہوا تھا، اگر وہ بھارت جوڑو یاترا شروع کرنا چاہتے ہیں تو راہل گاندھی کو پاکستان میں ایسا کرنا چاہیے۔ بھارت میں ایسی یاترا کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ بھارت جڑا ہوا اور متحد ہے۔ میں راہل گاندھی کو مشورہ دینا چاہوں گا کہ ان کو بھارت جوڑو یاترا کو پاکستان میں لے جانا چاہئے۔ Assam CM attack on congress over Bharat Jodo Yatra

آسام کے وزیر اعلیٰ کا یہ بیان کانگریس کی ملک گیر مہم شروع کرنے سے ایک دن پہلے آیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے منگل کو کہا کہ لوگ 'بھارت جوڑو یاترا' کے ذریعے مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر مسائل پر متحد ہوں گے۔ پرینکا گاندھی نے فیس بک ویڈیو میں کہا کہ ہم ایک مثبت سیاست شروع کر رہے ہیں۔ ہم آپ سے سننا چاہتے ہیں۔ ہم آپ کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اپنے پیارے ملک کو متحد کرنا چاہتے ہیں۔ آئیے بھارت کو ساتھ لے کر چلیں۔

مزید پڑھیں:۔ Bharat Jodo Yatra آج سے کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' کا آغاز

انہوں نے کہاکہ آج سیاسی گفتگو ملک کے لوگوں پر توجہ مرکوز نہیں کر رہی ہے، اس نے بالکل مختلف رُخ اپنا لیا ہے۔ آج کی سیاست نے عوام اور ان کے مسائل سے آنکھیں چرائی ہوئی ہیں۔ اس یاترا کے ذریعے ہم عام آدمی کے مسائل اور خدشات کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ راہل گاندھی کنیا کماری سے کشمیر تک 3570 کلومیٹر کا سفر شروع کر رہے ہیں جو تقریباً 150 دن تک چلے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.