ETV Bharat / bharat

Husband Killed His Wife شوہر نے شک کی بنیاد پر بیوی کا قتل کردیا

author img

By

Published : Dec 29, 2022, 12:05 PM IST

ضلع غازی آباد میں ایک حیران کُن معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں شوہر نے شک کی بنیاد پر اپنی بیوی کا قتل کردیا اور اس کی لاش کو گھر میں چھپا دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ Husband Killed His Wife In Ghaziabad

شوہر نے شک کی بنیاد پر بیوی کا قتل کردیا
شوہر نے شک کی بنیاد پر بیوی کا قتل کردیا

غازی آباد: ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم پر اپنی بیوی کے قتل کا الزام ہے۔ ملزم شوہر نے پولیس کی پوچھ گچھ میں بتایا ہے کہ اس کی بیوی نے ماضی میں دو شادیاں کی تھیں اور اس دوران اس نے اپنا نام بھی تبدیل کیا تھا۔ اس کی بیوی کا دوسرا شوہر مسلمان تھا جب کہ پہلا شوہر ہندو تھا۔ جب خاتون کی ملزم سے شادی ہوئی تو وہ اپنے 16 سالہ بیٹے کو بھی اپنے ساتھ لے آئی جو دوسرے شوہر سے پیدا ہوا تھا۔ لیکن ملزم نے دوسرے شوہر کی وجہ سے بیوی کو بھی قتل کر دیا۔ Husband Killed His Wife In Ghaziabad

یہ معاملہ غازی آباد کے وجے نگر تھانہ علاقے کی کانشی رام کالونی کا ہے۔ جہاں 26 دسمبر کو پولیس کو اطلاع ملی کہ کالونی کے ایک گھر میں ایک لاش پڑی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو لاش ایک خاتون کی تھی۔ پوچھ گچھ کرنے پر پتہ چلا کہ اس خاتون کا نام بھاویہ شرما ہے جس کا شوہر ونود شرما موقع سے غائب ہے۔ تاہم بعد میں اسے پولیس نے پکڑ کر پوچھ گچھ کی۔ اس دوران جب پولیس نے مزید تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ بھاویہ شرما نے تین شادیاں کی تھیں۔ بھاویہ کے پہلے شوہر کا نام یوگیندر کمار تھا، جس سے وہ الگ ہو گئی تھیں۔ اس کے بعد اس نے انیس انصاری نامی شخص سے شادی کی تاہم انیس انصاری کے ساتھ اس کا رشتہ بھی زیادہ عرصہ نہیں چل سکا اور تقریباً پانچ ماہ قبل بھاویہ نے ونود شرما سے شادی کی اور وہ غازی آباد کے علاقے کاشی رام میں رہائش پذیر تھی۔ پولیس کے مطابق گھر میں کسی دوسرے شخص کے آنے جانے کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ اس کے بعد ونود شرما سے پوچھ گچھ کی گئی اور اس نے اپنا جرم قبول کر لیا۔

ونود کو پولیس نے بدھ کی دیر رات گرفتار کیا ہے۔ پولیس کی پوچھ گچھ میں ونود نے بتایا ہے کہ بھاویہ کے ایک نہیں کئی نام تھے۔ اس کا پہلا شوہر بھاویہ کو بے بی کے نام سے جانتا تھا، جبکہ دوسرے شوہر کے ساتھ افسانہ کے نام سے رہ رہی تھی لیکن جب بھاویہ کی شادی ونود شرما سے ہوئی تو اس نے خود کو بھاویہ کے نام سے متعارف کریا۔ بھاویہ اپنے دوسرے مسلم شوہر سے پیدا ہونے والے 16 سالہ بیٹے عادل کو بھی اپنے ساتھ لائی تھیں، لیکن ونود شرما اور بھاویہ کی شادی کو ابھی چند ماہ ہی گزرے تھے، اس لیے ان کے ہاں کوئی بچہ نہیں ہوا۔ ایسے میں ونود شرما بھی عادل کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔ ونود نے بتایا کہ بھاویہ 24 تاریخ کو اندور گئی تھی، وہاں سے اس نے ونود کو فون کیا۔ وہ ویڈیو کال پر بات کر رہی تھی اور ان کے ساتھ ان کے دوسرے شوہر انیس انصاری بھی موجود تھے۔ اس بات پر ونود کو بہت غصہ آیا۔ ویڈیو کالنگ کے دوران ہی ونود نے سوچا کہ وہ بھاویہ کو نہیں بخشیں گے۔ جب بھاویہ 25 تاریخ کو گھر آئی تو ونود نے عادل کو پیسے دے کر باہر کھیلنے کے لیے بھیج دیا، جس کے بعد گھر میں دونوں کی لڑائی ہوگئی۔ اس دوران اس نے بھاویہ کو چاقو مار کر قتل کردیا۔ ملزم نے کہا کہ اسے لگتا تھا کہ اس سے شادی کرنے کے باوجود وہ انیس انصاری کے ساتھ تعلقات میں ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Husband Kills Wife in Meerut: میرٹھ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

ارتکاب جرم کے بعد ونود شرما نے گھر کی صفائی کی اور زمین پر گرے خون کو تولیے سے صاف کیا، جس کے بعد ملزم نے لاش کو ایک کمرے میں چھپا دیا۔ بھاویہ کا بیٹا عادل گھر آیا تو ونود نے بتایا کہ تمہاری ماں سو رہی ہے۔ ملزمان نے تمام خون آلود کپڑے واشنگ مشین میں ڈال دیے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم کا لاش کو کہیں ٹھکانے لگانے کا منصوبہ تھا لیکن وہ ایسا نہ کرسکا۔ پورا دن لاش کے ساتھ گھر میں رہا اور پھر شبہ ہونے پر محلے کے لوگوں نے پولیس کو بتایا کہ گھر میں بھاویہ کی لاش پڑی ہے کیونکہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے عادل مسلسل رو رہا تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اس دوران ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.