ETV Bharat / bharat

Himaliyan Ibex Caught In Ganderbal گاندربل کے وانگت میں ہمالیان آئی بیکس پائے گئے

author img

By

Published : Dec 4, 2022, 6:41 PM IST

گاندربل کے علاقے وانگت میں ہمالیان آئی بیکس یعنی جنگلی بکرے کو مقامی لوگوں نے آبادی والے علاقہ میں گھومتے ہوئے دیکھا۔ جس کے بعد اسے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ہمالیائی آئی بیکس جنگلی بکریوں کی ایک قسم ہے، جو جموں و کشمیر اور لداخ کے  ہمالیائی علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ Himaliyan Ibex Caught In Ganderbal

گاندربل کے علاقے وانگت میں ہمالیان آئی بیکس پائے گئے
گاندربل کے علاقے وانگت میں ہمالیان آئی بیکس پائے گئے

جموں و کشمیر کے گاندربل کے وانگت علاقے میں ہمالیائی آئی بیکس یعنی جنگلی بکرے کو بستی میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ جس کے بعد مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو اس کی اطلاع دی۔ وہیں جب تک محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار موقع پر نہیں پہنچے تب تک مقامی لوگوں کی انتھک کوششوں سے اس جنگلی جانور پر قابو پایا گیا۔ بعد میں اسے محکمہ وائلڈ لائف گاندربل کے ذمہ داران کے حوالے کر دیا گیا۔ Himaliyan Ibex Caught In Ganderbal

گاندربل کے علاقے وانگت میں ہمالیان آئی بیکس پائے گئے

واضح رہے کہ ہمالیائی آئی بیکس جنگلی بکریوں کی ایک قسم ہے، جو جموں و کشمیر اور لداخ کے ہمالیائی علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ اسے پہلے سائبیرین آئی بیکس کی ذیلی نسل مانا جاتا تھا۔ مارچ 2020 میں زولوجیکل سروے آف انڈیا کے ذریعہ یہ ثابت ہوا کہ ہمالیائی آئی بیکس ایک الگ نوع ہے۔ ہمالیائی آئی بیکس بکری کی ایک قسم ہے جو دنیا بھر کے پہاڑی علاقوں میں گھومتی ہے۔

خم دار سینگوں اور داڑھیوں سے اسے آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے۔ اس کے سینگ کی لمبائی تقریباً 27 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ مکمل طور پر بڑھے ہوئے نر کے سینگ سیاہ ہوتے ہیں اور ان کی پیمائش تقریباً 115 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ بعض صورتوں میں یہ 145 سینٹی میٹر تک بڑھ سکتے ہیں۔ مادہ بھوری رنگ کی ہوتی ہے اور ان کی ٹانگوں پر سیاہ نشان ہوتے ہیں۔ نر اور مادہ دونوں کی کمر کی لمبائی کے نیچے ایک سیاہ ڈورسل پٹی ہوتی ہے۔ ان کا وزن 60-130 کلوگرام (نر) 30-56 کلوگرام (مادہ ) کا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bear caught in Pulwama: انسانوں پر حملہ کرنے والا ریچھ پکڑا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.