ETV Bharat / bharat

Howrah Hijab Row کرناٹک کے بعد اب مغربی بنگال میں بھی حجاب کے نام پر ہنگامہ

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 10:40 PM IST

ہاوڑہ کے دھولاگڑھ آدرشا ودیالیہ (دھلاگوری آدرشا ودیالیہ) میں چند طلبا نے حجاب پہن کر آنے والی طالبہ کی مخالفت میں نعرہ بازی شروع کر دی۔ جس کے سبب ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ اسکول انتظامیہ نے بنگامے کی وجہ سے امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ West Bengal Hijab Row

کرناٹک کے بعد اب مغربی بنگال میں بھی حجاب کے نام پر ہنگامہ
کرناٹک کے بعد اب مغربی بنگال میں بھی حجاب کے نام پر ہنگامہ

کرناٹک کے بعد اب مغربی بنگال میں بھی حجاب کے نام پر ہنگامہ برپا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ہاوڑہ کے دھولاگڑھ آدرشا ودیالیہ (دھلاگوری آدرشا ودیالیہ) میں چند طلبا نے حجاب پہن کر آنے والی طالبہ کی مخالفت میں نعرہ بازی شروع کر دی۔ جس کے سبب ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ اسکول انتظامیہ نے بنگامے کی وجہ سے امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ West Bengal Hijab Row

ذرائع کے مطابق چند طلبا نے اسکول کی 10ویں اور 12ویں جماعت کی طالبہ کے حجاب پہن کر اسکول میں داخل ہونے پر اعتراض کیا تھا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اگر وہ حجاب پہن کر اسکول آسکتی ہیں تو وہ مذہبی لباس پہن کر اسکول آئیں گے۔ اس صورت میں انہیں بھی اسکول میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔ بتا دیں کہ اسی دوران 12ویں جماعت کے پانچ طلبا مذہبی لباس پہن کر سکول آئے تھے۔ وہیں ہنگامہ بڑھنے پر اسکول انتظامیہ نے امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل کرناٹک میں کلاس روم میں حجاب پہننے کو لے کر تنازعہ ہوا تھا۔ یہ معاملہ ہائی کورٹ کے ذریعے سپریم کورٹ تک گیا۔ ہائی کورٹ نے بعد میں فیصلہ دیا کہ حجاب پہننے اور اسکولوں اور کالجوں کے باہر گھومنے پھرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ تاہم تعلیمی اداروں میں حجاب پہننا کوئی بنیادی حق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hijab controversy in Muzaffarpur بہار میں حجاب پر تنازع، مظفر پور میں طالبات کا مظاہرہ، جانیں کیا ہے معاملہ؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.