Heavy Rain In Kota: کوٹہ میں تیز بارش اور طوفان سے دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

author img

By

Published : May 24, 2022, 2:22 PM IST

کوٹہ میں تیز بارش اور طوفان سے دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

ضلع کوٹہ کے مختلف علاقوں میں دو اموات ہوئیں۔ نیا پورہ میں ایک حادثہ پیش آیا جہاں ایک شخص پر درخت گرگیا اور وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا۔ دوسری موت ریلوے کالونی تھانہ علاقے کے گاؤں رنگ پور میں ہوئی جہاں ایک شخص کے اوپر دیوار گر گئی جس کے سبب وہ ہلاک ہوگیا۔ storm kills 2 in kota

کوٹہ: راجستھان کے ضلع کوٹہ میں پیر کی شام چلچلاتی گرمی سے پریشان لوگوں کو راحت ملی جبکہ 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے کچھ راحت تو ملی تاہم کئی مقامات پر تیز آندھی کے ساتھ بارش نے تباہی مچا دی، جس میں دو افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے۔ اس قدرتی تباہی سے کئی کچے گھر بھی تباہ ہوگئے ہیں۔ضلع کے مختلف علاقوں میں دو اموات ہوئیں۔ نیا پورہ میں ایک حادثہ پیش آیا۔ جہاں 35 سالہ پرمانند سینی میور سینما کے قریب باغ میں چہل قدمی کے لیے گئے تھے اس دوران ان کے اوپر درخت گرگیا، انہیں زخمی حالت میں ایم بی ایس اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں رات دیر گئے ان کی موت ہو گئی۔ Heavy Rain In Kota

مزید پڑھیں:۔ Storm In Bihar: بہار میں موسلادھار بارش اور طوفان سے ستائیس افراد ہلاک

دوسری موت ریلوے کالونی تھانہ علاقے کے گاؤں رنگ پور میں ہوئی۔ یہاں طوفان کے بعد ہونے والی بارش میں دیوار گر گئی، جس میں گولو کیوت نامی شخص زخمی ہوگیا۔ اسے ایم بی ایس ہسپتال بھی لایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران دیر رات اس کی موت ہو گئی۔ ایک درجن سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ زیادہ تر معاملات میں حادثہ دیوار گرنے یا درخت کے نیچے آنے کی وجہ سے ہوا۔ ایسا ہی ایک واقعہ بورکھیڑا تھانہ علاقہ کے چندرسیل گاؤں میں پیش آیا۔ یہاں دیوار گرنے سے بزرگ خاتون بھوری بائی زخمی ہوگئی۔ اسی طرح ورکشاپ کے قریب اوریا بستی میں درخت گرنے سے کچھ جھونپڑیوں کو نقصان پہنچا اور ان میں رہنے والی ایک خاتون شالو کے سر پر چوٹ آئی۔ اس کے علاوہ اسی علاقے میں دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.