Umar Khalids Bail Plea: عمر خالد کی ضمانتی درخواست پر سماعت ملتوی

author img

By

Published : Jul 4, 2022, 9:37 AM IST

Updated : Jul 4, 2022, 11:46 AM IST

عمر خالد کی ضمانتی درخواست پر سماعت آج

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم عمر خالد آج دہلی ہائی کورٹ میں پیش ہوئے لیکن ان کے وکیل کی عدم دستیابی کے سبب سماعت ملتوی ہوگیا ہے۔ Umar Khalids Bail Plea

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے عمر خالد کی ضمانت کا معاملہ ان کے وکیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا ہے۔ داراصل ان کے وکیل اس وقت کورونا وائرس سے متاثر ہیں، اس لئے وہ کورٹ میں حاضر نہیں ہوسکے۔ 30 مئی کو سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ فروری 2020 کو امراؤتی میں دی گئی عمر خالد کی تقریر قابل مذمت تھی لیکن وہ شدت پسندی پر مبنی نہیں تھی۔ سماعت کے دوران جب عمر خالد کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل تردیپ پیس نے امراؤتی کی تقریر کا حوالہ دیا تو عدالت نے کہا تھا کہ عمر خالد کی تقریر ہتک عزت ہوسکتی ہے لیکن شدت پسند نہیں ہوسکتی۔ Hearing on bail plea of umar khalid

عدالت نے کہا تھا کہ وہ استغاثہ کو اپنے حق میں دلائل دینے کا پورا موقع دے گی۔ ہائی کورٹ نے پہلے کہا تھا کہ امراؤتی میں عمر خالد کی تقریر کو درست قرار نہیں دیا جا سکتا اور اسے قبول بھی نہیں کیا جا سکتا۔ سماعت کے دوران عمر خالد کی طرف سے پیش ہونے والے ایک اور وکیل سانیا کمار نے کچھ محفوظ گواہوں کے بیانات پڑھ کر سنائے اور عدالت کو بتایا کہ سیلم پور میں ہونے والی میٹنگ کو کسی نے خفیہ میٹنگ نہیں کہا جیسا کہ استغاثہ نے کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں شریک ملزمہ نتاشا ناروال کے کال ڈیٹیل ریکارڈ کے مطابق وہ اس دن سیلم پور میں نہیں تھیں۔

خالد کو 13 ستمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ حراست میں ہے۔ خالد، شرجیل امام سمیت بہت سے لوگ فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے سلسلے میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ خالد پر فسادات کی سازش کرنے کا الزام ہے۔ دہلی فسادات کیس میں عمر خالد کو دہلی پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کے تحت کئی دیگر ملزمان کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ خالد کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی کئی دفعات کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں 124-A (غداری)، 120-B (مجرمانہ سازش)، 420 (دھوکہ دہی) اور 465 (جعل سازی) شامل ہیں۔

Last Updated :Jul 4, 2022, 11:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.