ETV Bharat / bharat

J&K Health and Medical Education Department: صحت وطبی تعلیم پی اوز اور اے اوز کو بااختیار بنانے پر غور کررہا ہے

author img

By

Published : Jan 23, 2022, 7:15 PM IST

تجویز میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ مسائل کے حل کے لیے فائلوں اور سروسز معاملات کی جانچ کے لیے انتظامی محکموں کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں اور سرینگر Government Medical Collage Jammu & Srinagar میں انتظامیہ کے افسران تعینات ہوں گے۔

صحت وطبی تعلیم  پی اوز اور اے اوز کو بااختیار بنانے پر کررہا ہے غور
صحت وطبی تعلیم پی اوز اور اے اوز کو بااختیار بنانے پر کررہا ہے غور

جموں و کشمیر میں محکمہ صحت و طبی تعلیم Department of Health and Medical Education نے سرکاری میڈیکل کالجز، محکمہ صحت و طبی تعلیم کے ماتحت محکموں کے منتظمین، پرسنل افسران اور انتظامی افسران کو با اختیار بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ منتظمین، پرسنل افسران اور انتظامی افسران کے سروسز معاملات کی نگرانی کریں گے، جس میں ترقی، سینئرٹی لسٹ، اے پی آر، انکوائری وغیرہ شامل ہیں۔

تجویز میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ مسائل کو حل کرانے کے لیے فائلوں اور سروسز معاملات کی جانچ کے لیے انتظامی محکموں کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ میڈیکل کالج Government Medical Collage Jammu & Srinagar جموں اور سرینگر میں انتظامی افسران تعینات ہوں گے۔

مزید پڑھیں:۔ 'جموں و کشمیر کے تمام ضلع اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ جلد'

اس درمیان گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ڈینٹل کالج سرینگر کی میڈیکل فیکلٹی ایسوسی ایشن نے کہاکہ پرنسپل میڈیکل کالج سرینگر اور جموں کے انتظامی افسران کو باختیار بنانے کے لیے تیار کیا گیا مسودہ انتظامی سربراہان کے حقوق اور طبی اداروں کے دائرے اختیار کی خلاف ورزی ہے۔

ایسوسی ایشن نے مذکورہ مسودہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ یہ مسودہ گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر اور جموں کے پرنسپل اور ڈینز (DEANS)کو نیچا دکھانے کے مترادف ہیں۔ وہیں یہ مسودہ مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے خلاف بھی ہے۔ کیونکہ ہیلتھ کیئر اور طبی تعلیم کی باریکیوں کو طبی پس منظر میں متعلقہ انتظامی سربراہان ہی بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے حکومت پر زور دیا کہ اس مسودہ کو آگے بڑھانے سے روکا جائے، تاکہ جی ایم سی سرینگر اور جموں کے طبی اداروں کے ایگزیکٹو سربراہان کے حقوق کو پامال ہونے سے بچایا جاسکے اور مختلف سطحوں پر کام کاج کے ماحول کو خوشگوار بنایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.