ETV Bharat / bharat

Hate Speech Cae: نفرت انگیز تقریر معاملہ، عدالت نے کاجل ہندوستانی کو مشروط ضمانت دی

author img

By

Published : Apr 14, 2023, 7:39 AM IST

Updated : Apr 14, 2023, 9:26 AM IST

نفرت انگیز تقریر کرنے کے الزام میں گرفتار کاجل ہندوستانی کو عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔ الزام ہے کہ انہوں نے اونا شہر میں مخصوص برادری کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی تھی جس کے بعد شہر میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔ Kajal Hindustani granted bail

عدالت نے کاجل ہندوستانی کو مشروط ضمانت دی
عدالت نے کاجل ہندوستانی کو مشروط ضمانت دی

اونا: دائیں بازو کی کارکن کاجل ہندوستانی کو عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔ کاجل کو گجرات کے ضلع گر سومناتھ کے اونا شہر میں مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اونا کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریکھا اسودیا نے جام نگر کی رہائشی کاجل کو کچھ شرائط کے ساتھ ضمانت دے دی۔ چند روز قبل عدالت نے کاجل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ دو روز کے لیے محفوظ کر لیا تھا۔

شرائط کے مطابق چارج شیٹ داخل ہونے تک انہیں ہر ماہ دو بار اپنی رہائش گاہ کے قریب پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونا پڑے گا۔ عدالت نے یہ شرط بھی عائد کی کہ سماعت کے لیے حاضر ہونے کے علاوہ وہ سماعت ختم ہونے تک ضلع گر سومناتھ میں داخل نہیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ عدالت نے ملزمہ سے یہ حلف بھی لیا کہ وہ ضمانت پر رہا ہوتے ہوئے شکایت کنندہ یا گواہوں کو متاثر یا دھمکی نہیں دیں گی۔

اس سے قبل دائیں بازو کی رہنما کاجل ہندوستانی کو 14 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ کاجل ہندوستانی نے اتوار کو ہی پولیس کے سامنے خود سپردگی کی تھی۔ جس کے بعد کاجل ہندوستانی کو اونا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ الزام ہے کہ کاجل ہندوستانی نے 30 مارچ کو رام نومی کے موقع پر اشتعال انگیز تقریر کی تھی، جس کی وجہ سے یکم اپریل کی رات اونا میں فسادات ہوئے۔ پولیس نے اس معاملے میں 2 اپریل کو ایف آئی آر درج کی اور کاجل ہندوستانی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153، 295 اے کے تحت مقدمہ درج کیا۔

اپنے ٹویٹر بائیو میں کاجل ہندوستانی خود کو ایک کاروباری، تحقیقی تجزیہ کار، سماجی کارکن اور قوم پرست کے طور پر بیان کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ فخر سے خود کو ایک بھارتی بتاتی ہیں۔ کاجل ہندوستانی کے ٹوئٹر پر 92 ہزار فالوورز ہیں جن میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہیں۔ کاجل ہندوستانی وشو ہندو پریشد کے پروگراموں میں شرکت کرتی رہتی ہیں۔ اپنے اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے وہ اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Una Communal Violence کاجل ہندوستانی کے خلاف مقدمہ درج، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیر تقریر کرنے کا الزام

واضح رہے کہ اونا دو میں کاجل ہندوستانی کی اشتعال انگیز کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگئی تھا۔ اس دوران دونوں برادریوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں اور پتھراؤ کے واقعات پیش آئے۔ پولیس نے اونا تشدد کیس میں نامزد 76 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس کے علاوہ 200 نامعلوم افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 323، 337، 143، 147 اور 148 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے اونا تشدد معاملے میں اب تک 96 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

Last Updated :Apr 14, 2023, 9:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.