ETV Bharat / bharat

Harry Brook And Joe Root Centuries : بروک ڈبل سنچری کے قریب، انگلینڈ مضبوط

author img

By

Published : Feb 24, 2023, 8:06 PM IST

بروک ڈبل سنچری کے قریب، انگلینڈ مضبوط
بروک ڈبل سنچری کے قریب، انگلینڈ مضبوط

نوجوان سنسنی خیز کھلاڑی ہیری بروک (ناٹ آؤٹ 184) اور جو روٹ (ناٹ آؤٹ 101) کی شاندار سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن جمعہ کو تین وکٹ پر 315 رنز بنائے۔Harry Brook And Joe Root Centuries

ویلنگٹن:انگلینڈ کے بلے باز بروک نے اپنا صرف چھٹا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے کیوی بالنگ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 169 گیندوں پر 24 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 184 رنز بنائے جبکہ روٹ نے 182 گیندوں پر صرف سات چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 101 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور صرف 21 رنز پر تین وکٹیں گنوا دیں۔ میٹ ہنری نے اوپنرز زیک کرولی (02) اور اولی پوپ (10) کو آؤٹ کیا، جب کہ ٹم ساؤتھی نے بین ڈکٹ (09) کو پویلین بھیجا۔

نیوزی لینڈ اس مرحلے تک میچ پر حاوی تھا لیکن بروک نے بلیک کیپس کی بولنگ کا مذاق بنا کر رکھ دیاْ۔ انہوں نے روٹ کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 294 رنز کی ناٹ آؤٹ شراکت داری کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری اسکور کی جس کے بعد بارش نے زمین پر دستک دی۔

بروک نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی نو اننگز میں 807 رنز بنائے ہیں۔ اگر بروک اگلی دو اننگز میں 193 رنز بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ ٹیسٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے کا ایورٹن ویکس (12 اننگز) کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Virat Kohli Bought Luxurious Villa وراٹ کوہلی نے ممبئی میں چھ کروڑ کا لگژری بنگلہ خریدا

طویل عرصے سے بڑا اسکور کرنے کے لیے جدوجہد کرنے والے جو روٹ نے بھی سنبھل کر کھیلا اور اپنی 45ویں بین الاقوامی سنچری مکمل کی۔ بارش کے باعث دن کا کھیل 25 اوورز جلد ختم کرنا پڑا اور دونوں بلے باز ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.