ETV Bharat / bharat

Gyanvapi Masjid Case: گیان واپی مسجد معاملے میں آج سماعت

author img

By

Published : May 9, 2022, 9:21 AM IST

گیان واپی مسجد معاملے میں ہفتہ کو کورٹ کمشنر کا سروے نہیں ہو سکا۔ اپوزیشن نے کورٹ کمشنر کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔ مسلم فریق (انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی) کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ Gyanvapi Masjid Case

گیانواپی مسجد معاملے میں آج سماعت
گیانواپی مسجد معاملے میں آج سماعت

بنارس: گیان واپی مسجد معاملہ میں انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی جانب سے ایڈووکیٹ کمشنر کی تبدیلی کو لے کر عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس پر سماعت کرتے ہوئے سول جج (سینیئر ڈویژن) روی کمار دیواکر نے مدعی اور ایڈووکیٹ کمشنر سے اعتراضات طلب کیے ہیں۔ عدالت نے کمیٹی کی درخواست پر سماعت آج یعنی 9 مئی کو مقرر کی تھی۔ ایڈووکیٹ کمشنر اجے کمار مشرا عدالت میں پیش ہوں گے اور اب تک کی گئی کارروائی کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔ فریقین ایڈووکیٹ کمشنر پر جانبداری کے الزام پر بھی اپنا موقف پیش کریں گے۔ Gyanvapi Masjid Case Hearing Today In Varanasi

مسلمانوں کی جانب سے احتجاج، بائیکاٹ اور ہنگامہ آرائی کے درمیان ہفتہ کو دوسرے دن بھی گیان واپی کیمپس میں ویڈیو گرافی اور سروے کا کام روکنا پڑا۔ ایڈووکیٹ کمشنر اور سروے ٹیم کے دیگر ارکان کو احاطے میں واقع مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ٹیم درمیان میں ہی کام روک کر باہر آگئی۔ یہ کارروائی 9 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

مدعی کے وکیل سوہن لال آریہ نے کہا کہ عدالت نے واضح حکم دیا تھا، لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ ہمیں سروے کے لیے وہاں پہنچنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ سنیچر کے دن مسلمانوں کی طرف سے لوگ آکر احاطے کے اندر مسجد کے دروازے پر کھڑے ہوگئے۔ جس کی وجہ سے سروے کا کام روک دیا گیا۔ دوسری جانب مسلم فریق کے وکیل اخلاق احمد نے کہا کہ ہمارے اعتراض پر پیر کو عدالت میں سماعت کی جائے گی۔ اس لیے ہم اس وقت سروے میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ ہم نے اس بارے میں ایڈووکیٹ کمشنر کو آگاہ کر دیا ہے۔ کسی ایک فریق کی عدم شمولیت کی وجہ سے سروے روک دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.