ETV Bharat / bharat

گلبرگہ: ریپ اور قتل معاملے میں ملزموں کی گرفتاری کے لیے احتجاج

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 8:16 PM IST

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے جگت سرکل کے قریب کینڈل مارچ نکالا گیا۔ ملک کے دارالحکومت دہلی میں ہوئے 21 سالہ پولیس خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے شرمناک معاملہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

Gulberga: Protest for arrest of accused in rape and murder case
ریپ اور قتل معاملے میں ملزموں کی گرفتاری کے لیے احتجاج

آل انڈیا خواتین تنظیم کی ریاستی سکریٹری ڈاکٹر کے لیلا نے کہا کہ ملک کے دارالحکومت دہلی میں 26 اگست کو ایک پولیس خاتون پر جنسی زیادتی اور قتل کرنے کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ مگر ابھی تک مرکزی بی جے پی حکومت ملزمین کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ اس طرح کے معاملے اگر ایک پولیس خاتون کے ساتھ پیش آتے ہیں تو عام خاتون کے ساتھ کیا ہو سکتا ہے۔

ویڈیو

ملک کے وزیراعظم 'بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ' کی بات کرتے ہیں مگر آج ملک میں بیٹیوں کے ساتھ ہر دن اس طرح کے شرمناک واقعات پیش آرہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی جی 'من کی بات' کرتے ہیں، لیکن ایسے شرمناک واقعات پر روک لگانے اور سخت قانونی کارروائی کرنے کی بات نہیں کر تے ہیں۔

Protest for arrest of accused in rape and murder case
ریپ اور قتل معاملے میں ملزموں کی گرفتاری کے لیے احتجاج

یہ بھی پڑھیں:

ممبئی: پولیس افسر کی صحافیوں کے ساتھ دھکہ مکی کا ویڈیو وائرل

آج ملک بھر میں اس معاملے کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے مگر ابھی تک ملزمین کو گرفتار کرنے میں دہلی پولیس ناکام ہے۔ اس احتجاج کے ذریعہ صدر جمہوریہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی مکمل جانچ کر کے جلد سے جلد ملزمین کو گرفتار کیا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے۔ اس موقع پر شہر کے مختلف تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ لڑکیوں کی حفاظت کے لیے سخت قانون بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.