گریٹرنوئیڈا: مارننگ واک پر نکلی طالبہ کا اغوا

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 1:32 PM IST

greater noida miscreants kidnapped girl from morning walk

گریٹر نوئیڈا کے علاقے بادل پور تھانہ کے تحت سادو پور میں شرپسندوں نے مارننگ واک پر نکلی طالبہ کو گاڑی میں ڈال کر اغوا کر لیا۔

اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں واقع بادل پور تھانہ علاقہ کے سادو پور میں صبح کی سیر پر نکلی ایک طالبہ کو شرپسندوں نے اغوا کر لیا۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ گریٹر نوئیڈا آئے دن جرائم کی خبروں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتا ہے۔ تازہ معاملہ سر عام اغوا کا ہے۔ ایک طالبہ مارننگ واک کے لیے گھر سے نکلی تھی۔ اس دوران کچھ شرپسندوں نے اسے اغوا کرلیا۔ اطلاع ملتے ہی رشتہ داروں نے NH-91 پر ہنگامہ کیا اور اسے بلاک کر دیا۔

معاملے کو دیکھتے ہوئے ڈی سی پی پولیس اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد ہنگامہ آرائی کے درمیان دادری کے رکن اسمبلی بھی پہنچ گئے۔ فی الحال پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لڑکی کے اغوا معاملے میں تریپورہ وی ایچ پی سربراہ سے پوچھ گچھ

یہ بھی پڑھیں: پلول میں خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری، اہم ملزم گرفتار

اس وقت طالبہ کی تلاش کے لیے پولیس کی کئی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.